جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی نے دہلی جانے والی پار سل ٹرین کوہری جھنڈی دِکھائی

’سیب کاشت کاروں اور تاجروں کیلئے یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in اہم ترین
A A
ایل جی نے دہلی جانے والی پار سل ٹرین کوہری جھنڈی دِکھائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

کشمیر ویلی فروٹ گروئورس کم ڈیلرز یونین کے ایک وفد کی ایل جی سے ملاقات
سرینگر/۱۵؍ ستمبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بڈگام سے آدرش نگر نئی دہلی کیلئے پہلی وقف شدہ پارسل ٹرین کوہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
سنہا نے وادی کے سیب کاشت کاروں او رتاجروں کیلئے تجارت اور کاروبار کے ایک نئے دور کی شروعات کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا’’یہ سروس ٹرانزٹ ٹائم کو کافی حد تک کم کرے گی، ہزاروں کسانوں کیلئے آمدنی کے مواقع میں اِضافہ کرے گی اور خطے کی زرعی معیشت کو فروغ دے گی۔‘‘
سنہانے بھارتی ریلوے کو بڈگام سے نئی دہلی کے درمیان وقف مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا’’یہ نئی سروس سیب کاشت کاروں کے لئے اَپنی پیداوار کو ملک کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔ اِس سے مارکیٹ تک رَسائی مضبوط ہوگی اور کسانوں کی زِندگی اور معاش میں بہتری آئے گی۔‘‘
ایل جی نے کہا کہ قومی شاہراہوں پرآواجاہی میں رُکاوٹیں، ٹپوگرافی اور شدید بارشوں کی وجہ سے پھلوں کے کاشت کاروں کو نقصان ہوتا ہے۔آج سے شروع ہونے والی یہ مال بردارٹرین سروس ہر روز سیب اور دیگر جلدخراب ہونے والی اشیأ کی ٹرانسپورٹیشن کرے گی۔
پارسل ٹرین سروس (جوائنٹ پارسل پروڈکٹ۔ریپڈ کارگو سروس) روزانہ چلے گی اور تمام قسم کے پارسل سامان کے لئے موزوں ہے۔ آٹھ پارسل وین کوچوں پر مشتمل اس ٹرین کی مجموعی وزن اُٹھانے کی صلاحیت تقریباً ۱۸۰ ٹن (ہر کوچ میں۲۳ ٹن) ہے۔ مکمل پارسل وینوں کی بکنگ آن لائن موڈ میںدستیاب ہے جبکہ چھوٹے سامان کی بکنگ آف لائن کی جا سکتی ہے۔ یہ مال بردار ٹرین بڈگام سے صبح۱۵:۶پر روانہ ہوگی، جموں کے بڑی براہمنا سٹیشن پر سہ پہر ۳ بجے سے شام ۳۰:۴بجے تک رُکے گی اور اگلے دن صبح۳۰:۵ بجے آدرش نگر نئی دہلی پہنچے گی۔
اس دوران کشمیر ویلی فروٹ گروئورس کم ڈیلرز یونین کے ایک وفد نے اس کے چیئرمین بشیر احمد بشیر کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔
وفد کے اراکین نے بڈگام سے آدرش نگر نئی دہلی تک نئی پارسل ٹرین شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے وادی کے پھل اُگانے والوں اور تاجروں کے مختلف فلاحی مسائل بھی اُٹھائے جن میں نیشنل ہائی وے۴۴پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی آسان آواجاہی اور مغل روڈ پر ۱۰ٹائروں والے ٹرکوں کی آمد و رفت شامل ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایا کہ پھلوں کے کاشت کاروں اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مناسب کاررِوائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے کی مکمل بحالی کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری تعینات کی گئی ہے اور پھلوں سے لدے رُکے ہوئے ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر روانہ کیا جائے گا۔ ا‘نہوں نے مزید یقین دِلایا کہ وادی کے مختلف علاقوں میں پھلوں کے کاشت کاروں اور تاجروں کی سہولیت کے لئے ریلوے فریٹ ٹرمینل قائم کئے جائیں گے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوریا کی مدد کیلئے جنگ میں جان دینے والے 30 عوامی رضاکاروں کی باقیات چین منتقل

Next Post

روانڈا-کانگو معدنیات کے شعبے میں امریکہ سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون پر متفق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post

روانڈا-کانگو معدنیات کے شعبے میں امریکہ سمیت فریقین ثالث کے ساتھ تعاون پر متفق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.