منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فل سالٹ کی تاریخی بیٹنگ، انگلینڈ کی ناقابلِ فراموش جیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in کھیل
A A
فل سالٹ کی تاریخی بیٹنگ، انگلینڈ کی ناقابلِ فراموش جیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

مانچسٹر، 13 ستمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کا مقابلہ ایک تاریخی اور ریکارڈ توڑ مقابلے میں تبدیل ہو گیا، جہاں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوئی، کئی ناقابلِ فراموش لمحے رقم ہوئے اور ریکارڈز کا سلسلہ مسلسل ٹوٹتا رہا۔
میزبان ٹیم نے جمعہ کی رات دو وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے، جو کہ مردوں کے ٹی 20 بین الاقوامی مقابلوں میں کسی بھی ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے اور ساتھ ہی انگلینڈ کا بھی بہترین ٹی 20 اسکور ہے۔
مردوں کے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں یہ تیسرا موقع تھا جب کسی ٹیم نے 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
اس سے قبل زمبابوے نے اکتوبر 2024 میں گامبیا کے خلاف 344/4 کا ریکارڈ اسکور بنایا تھا۔ اس کے بعد نیپال نے ستمبر 2023 میں منگولیا کے خلاف 314/3 بنائے تھے۔
ٹیموں کی بات کی جائے تو انگلینڈ نے اکتوبر 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے 297/6 کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فل سالٹ اور جوس بٹلر نے شاندار اوپننگ شراکت کے ساتھ ابتدا ہی سے جنوبی افریقی گیند بازوں کی اچھی خبر لی۔
انگلینڈ نے پاور پلے میں ہی 100 رنز مکمل کر لیے، جب کہ اوپننگ جوڑی نے صرف 47 گیندوں پر 126 رنز جوڑے۔
سالٹ نے اپنے کیریئر کی یادگار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 60 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 141 رنز بنائے، جو کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں کسی انگلش بلے باز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
ان کی سنچری صرف 39 گیندوں میں مکمل ہوئی، جو کسی انگلش بلے باز کی جانب سے اب تک کی تیز ترین سنچری ہے اور انہوں نے 2021 میں پاکستان کے خلاف لیام لیونگسٹون کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔
29 سالہ سالٹ کی ٹی 20 بین الاقوامی سنچریوں کی تعداد اب چار ہو گئی ہے، جس سے وہ سوریا کمار یادو کے ساتھ آ کھڑے ہوئے ہیں، جب کہ میکسویل اور روہت شرما پانچ پانچ سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
جوس بٹلر نے بھی 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر زبردست کردار ادا کیا، جو کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔
اتنے مشکل ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے پاس ابتدا سے ہی جارحانہ بلے بازی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، لیکن ان کی اننگز 158 رنز پر سمٹ گئی۔
نتیجے کے طور پر، انگلینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، فیصلہ کن مقابلہ اتوار، 14 ستمبر کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کے کھیلنے پرانوراگ ٹھاکر کی وضاحت

Next Post

ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ : نیپال میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے میچ سری لنکا منتقل کیے جانے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post

ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ : نیپال میں کشیدگی کے باعث پاکستان کے میچ سری لنکا منتقل کیے جانے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.