بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-17
in مقامی خبریں
A A
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر/۱۶مارچ
جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں گرمی کی شدت میں روز افزوں ہورہے اضافے سے لوگ بے حال ہورہے ہیں۔
بدھ کے روز جموں میں رواں موسم گرما کا گرم ترین دن ریکارڑ کیا گیا جب پارہ ۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز درجہ حرارت۵ء۲۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے ۱۱ ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۳۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو معمول سے نو ڈگری زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے چند دنوں کے دوران جموں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
اْن کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بدرواہ قصبے بدھوار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۴ء۳۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے بتایا کہ۳۱ مارچ ۲۰۱۸ کو بدرواہ میں درجہ حرارت ۳۰ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں سے دیکھا گیا کہ وادی کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے ۱۱ ڈگری زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے جو اس بات کی اور اشارہ کررہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ہی گلیشئر پگھلنے شروع ہو گئے ہیں۔
اْن کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہاٹی کلچر اور اگریکلچر شعبے کو متاثر کرسکتا ہے کیونکہ اگر گلیشر قبل از وقت ہی پگھلنے شروع ہو گئے تو موسم گرما میں پانی کی قلت پیدا ہونا قدرتی امر ہے۔
دریں اثنا سری نگر میں بھی بدھ کے روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز سری نگر میں درجہ حرارت ۵ء۲۵ ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا اور آنے والے دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ۱۹مارچ کو کم شدت والی مغربی ہوائیں وادی کشمیر کی پہاڑوں سے ٹکرائے گی جس دوران کچھ علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین عالمی کپ کرکٹ :انگلینڈ نے ہندوستان کو 4 وکٹ سے شکست دی

Next Post

کورونا ویکسین: لوگوں میں پائے جانے والے شبہات دور ہوگئے ہیں:راتھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
کورونا ویکسین: لوگوں میں پائے جانے والے شبہات دور ہوگئے ہیں:راتھر

کورونا ویکسین: لوگوں میں پائے جانے والے شبہات دور ہوگئے ہیں:راتھر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.