پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ضمیرگلا سڑا ہے ‘گوشت نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-13
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ کی صفائی

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

 یقین کریں ہمیں یقین تھا کہ اب ایسی حماقت کرنے کی کوئی جرأت نہیں کرے گا… ہم اب یہ مان کر چلے تھے کہ لوگوں کو گندا‘ بوسیدہ ‘بد بو دار ‘ گلا اور سڑا گوشت کھلانے کی کوئی ہمت ‘کوئی جسارت نہیں کرے گا اور… اور اس لئے نہیں کرے گا کہ پورا کشمیر … کشمیر کی سیاسی ‘ سماجی اور مذہبی جماعتیں ‘ یہاں کی سول سوسائٹی نے اس کیخلاف ایک ہو کر جو آواز اٹھائی تھی… اسے دیکھ ہمیں یقین ہو چلا تھا کہ بس اب ایسا نہیں ہو گا… دو بارہ ایسا نہیں ہو گا… لیکن… لیکن ہمارے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے … سارے کے سارے اندازے ۔ آج ہی پولیس سے اپنے شہر خستہ کے کئی علاقوں میں شکایات ملنے کے بعد گلا سڑا اور بد بو دار گوست پکڑا … اس سے بنے پکوان کو ضائع کیا … اس کو آپ کیا کہیں گے… کہ ہم کچھ کہنے سے قاصر ہیں… کچھ بھی کہنے سے۔ہم خود کو یہ سمجھا نہیں پا رہے ہیں کہ آیا مسئلہ گلے سڑے گوشت کا ہے… یاپھر گلے سڑے ضمیر کا… کیا اصل مسئلہ گلے سڑے گوشت کا ہے …یا پھر گلے سڑے ضمیر کا؟ہمیں لگتا ہے کہ اصل مسئلہ ہمارے گلے سڑے ضمیر کا ہے جو ہم سے کچھ بھی کرا رہا ہے اور… اور ہم کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں… کچھ بھی کرنے کو … یہ سوچنے بغیر کہ ہماری کسی حرکت سے کسی کو نقصان تو نہیں پہنچ جائیگا اور… اور اللہ میاں کی قسم نقصان پہنچ رہا ہے… پوری قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے … پولیس کارروائی کررہی ہے… اور وہ شو ق سے کارروائی کرے… لیکن صاحب یہ مسئلہ کا حل نہیں ہے… جس قوم کے لوگ منشیات کے ذریعے اپنی ہی قوم ‘ اپنے ہی لوگوں کو تباہی اور بربادی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے پر بضد ہوں… وہاں گلا سڑا وگشت فروخت کرنا کون سی بڑی بات ہے… کون سا بڑا جرم ہے… اللہ میاں کہ قسم منشات کی سمگلنگ کے سامنے یہ کوئی جرم ہی ہمیں نہیںلگ رہا ہے… بالکل بھی نہیں لگ رہا ہے…یہ مسئلہ حل ہو گا…یقینا حل ہو گا… اُس دن حل ہو گا جس دن ہمارا ضمیر تازہ گوشت کی طرح ایک دم تازہ ہو گا… مردہ نہیں ہو گا… جس دن ہمار اضمیر جا گ جائیگا … بہ حیثیت قوم جاگ جائیگا … اس دن کوئی گلاسڑا گوشت کھلانے والا مل جائیگا اور نہ کھانے والا…تب تک یہاں گلا سڑا گوشت کھلا نے والے بھی ہیں اور کھانے والے بھی۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان حمایت یافتہ داعش ماڈیول بے نقاب، پانچ گرفتار

Next Post

ریلوے وزارت کا مستحسن فیصلہ :سیب کی گاڑی پٹری پر آگئی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

ریلوے وزارت کا مستحسن فیصلہ :سیب کی گاڑی پٹری پر آگئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.