بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ: دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں

بھدرواہ بھی پابندیوں کی زد میں آیا‘ دکانیں اور کاروباری مراکز بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
ڈوڈہ: دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی دفعہ ۱۴۴ کے تحت پابندیاں نافذ رہیں، جہاں عوامی نمائندے اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معر اج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔
ان پابندیوں کا دائرہ بڑھا کر بھدرواہ وادی تک کر دیا گیا ہے، جہاں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔
منگل کو ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار، جن میں دو افسر بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرے اس وقت پھوٹ پڑے جب معر اج ملک کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر کٹھوعہ جیل منتقل کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امن عامہ میں خلل ڈالا تھا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا ’’صورتحال پرامن ہے۔ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تازہ احتجاج کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
ڈوڈہ انتظامیہ نے منگل کو امن و امان کے خدشات، ممکنہ غیر قانونی اجتماعات اور بدامنی کے امکانات کے پیش نظر دفعہ۱۴۴ نافذ کی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈوڈہ، انیل کمار ٹھاکر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، جب تک کہ مزید احکامات نہ دیے جائیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد اشتعال انگیز تقریر نہیں کرے گا، نعرے بازی یا ایسے اشارے نہیں کرے گا جو امن و بھائی چارے کو متاثر کریں۔ عوامی مقامات پر لاٹھی یا نوک دار ہتھیار لے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
پابندیوں کے نتیجے میں ڈوڈہ اور بھدرواہ کے علاوہ دیگر قصبوں میں بھی دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔ مقامی لوگوں نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایت کی، تاہم ضلعی حکام نے انٹرنیٹ پر پابندی سے انکار کرتے ہوئے اسے تکنیکی بحالی کے کام سے جوڑا۔
حساس علاقوں جیسے بھدرواہ، گندو، بھلیسہ، چلی پنگل، کہارہ اور ٹھاٹھری میں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، حکام نے بتایا۔
احتجاجی مظاہرے جموں، راجوری، پونچھ اور کشتواڑ میں بھی دیکھے گئے۔ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس نے ملک کی حراست کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ملک کسی خطرے کا باعث نہیں ہیں اور پی ایس اے کے تحت ان کی حراست ’غلط‘ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیک فراڈ میں ملوث شخص کو قید

Next Post

کشمیر کی شہ رگ بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کشمیر کی شہ رگ بحال

کشمیر کی شہ رگ بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.