بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

معراج ملک کی گرفتاری

کے خلاف ڈوڈہ میں احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-10 - Updated on 2025-09-11
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
ایم ایل اے ڈوڈہ‘ معراج ملک پی ایس اے کے تحت گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے ، جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ کے ڈونڈی علاقے میں معراج ملک کی رہائی کے حق میں جمع ہوئے سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی جلوس نکالا جس دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراو اور جوابی پتھراو کے مناظر دیکھنے ملے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ کے ڈونڈی علاقے میں پولیس نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کی خاطر ٹیر گیس شلنگ کی۔احتجاج کے پیش نظر ڈوڈہ ضلع میں انٹر نیٹ خدمات کو احتیاطی طورپر معطل کردیا گیا۔حکام نے ڈوڈہ میں کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ معراج ملک ایک عوامی نمائندہ ہیں اور ان پر پی ایس اے جیسا سخت قانون نافذ کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ معراج ملک کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
ادھر ڈوڈہ کے ساتھ ساتھ اننت ناگ اور جموں میں بھی عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے معراج ملک کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایم ایل اے کو رہا کرے ۔
جموں میں پریس کلب کے سامنے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ معراج ملک کو جرم بے گناہی کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر ضلع ڈوڈہ کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے اور چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی لوگ معراج ملک کی رہائی کی مانگ کو لے کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ معراج ملک کو پیر کے روز انتظامیہ نے پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا تھا، جس پر وادی اور جموں خطے میں سیاسی اور عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حضرت بل میں اشوک چکر کی

Next Post

’کشمیر تک ضروری اشیا ء پہنچانے کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
’کشمیر تک ضروری اشیا ء پہنچانے کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں‘

’کشمیر تک ضروری اشیا ء پہنچانے کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.