ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شاہراہ کو آج بحال کرنے کی کوششیں جاری‘

کوشش ہے ہفتہ کی صبح تک شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا جائے تاکہ وادی میں ضروری سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شاہراہ کو آج بحال کرنے کی کوششیں جاری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

ملبہ ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری‘ موسم میں بہتری سے بحالی کے کام میں تیزی آئی ہے:کمار

ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار نے جمعہ کو ادھمپور ضلع میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ جموں،سرینگر نیشنل ہائی وے پر بحالی کے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔
کمار نے کہا کہ وادی میں ضروری سامان کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لیے اگلی صبح تک شاہراہ کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
۲۷۰ کلو میٹر طویل جموں،سرینگر نیشنل ہائی وے جموں خطے میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے کئی لینڈ سلائیڈز اور سڑک کے حصے بہہ جانے کے باعث مسلسل چوتھے روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہا۔
کمار، جو سینئر افسران کے ہمراہ تھے، نے ادھمپور کے تھاڑ علاقے میں بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے افسران سے زمینی صورتحال پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا۔
ایک بڑے پہاڑی تودے نے شاہراہ کے۲۰۰ میٹر کے حصے کو نقصان پہنچایا، جو جموں اور سرینگر کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ٹیمیں انتھک محنت کر رہی ہیں تاکہ رابطہ بحال کیا جا سکے اور مسافروں کے محفوظ گزرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر نے کہا’’ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کل صبح تک شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا جائے تاکہ وادی میں ضروری سامان کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ کوششیں جاری ہیں‘‘۔
کمار نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کے آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔ ’’چونکہ موسم بہتر ہو گیا ہے، اس لیے بحالی کے کام میں تیزی آئی ہے‘‘۔
این ایچ اے آئی کے عملے اور مشینری نے ادھمپور،رامبن،بانہال سیکشن میں متعدد لینڈ سلائیڈز کو ہٹانے کے کام میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ متاثرہ مقامات کی جلد بحالی ممکن ہو سکے، حکام نے بتایا۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے شلگڈی، نچیلانہ، پنتھا ل، ماروگ اور پیراہ (رامبن،بانہال سیکشن) ہیں جہاں حفاظتی دیواریں اور سڑک کے حصے بہہ گئے ہیں اور ایک بڑا لینڈ سلائیڈ یہاں تک کہ پیراہ ٹنل کی ایک ٹیوب میں داخل ہو گیا ہے۔
ادھمپور سیکٹر میں، جکھانی، تھاڑ، بلی نالہ اور دیوال کے درمیان تقریباً ۱۰کلومیٹر سڑک متاثر ہوئی ہے، حکام نے بتایا۔
ہائی وے کی بندش کے باعث کٹھوعہ، سانبہ، جموں، ادھمپور، رامبن اور وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر ۳۷۰۰ سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، حکام نے کہا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑیاں قاضی گنڈ اور وانپوہ کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں، تاہم شاہراہ کھلتے ہی میوہ بردار ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ۲۶؍اگست کو ادھمپور میں شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا تھا، جہاں سرمولی سے ادھمپور تک کا دس کلومیٹر حصہ دھنس جانے کی وجہ سے بحالی کا کام سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ رامبن۔بانہال سیکٹر میں ملبہ اور چٹانیں گرنے کے باعث کئی مقامات متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت رامبن۔بانہال کا اہم حصہ کلیئرنس کے عمل سے گزر رہا ہے اور امکان ہے کہ آج رات تک آمد و رفت کے لیے بحال کیا جائے گا۔
دوسری جانب درماندہ ڈرائیوروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ٹرکوں میں لدا ہوا میوہ ضائع ہونے کے قریب ہے ، جب کہ وہ خود بھی راشن اور دیگر ضروری وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔
ایک ڈرائیور نے کہا’’ہمارے پاس نہ راشن بچا ہے نہ ہی پیسہ، فوری سہولیات فراہم کی جائیں اور شاہراہ کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جائے ۔‘‘
دریں اثنا حکام نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب ایڈوائزری جاری ہے ۔
حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتراز کریں اور افواہوں پر کان نی دھریں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سڑکوں کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی اس قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ ہی وادی میں اشیائے ضروریہ خاص طور پر اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے ۔
اہلیان وادی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہوتے ہی بازاروں میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ، محکمہ صحت کی جانب سے جامع ایڈوائزری جاری

Next Post

درگاہ حضرت بل میں ایمبلم توڑناآئین پر حملے کے مترادف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
درگاہ حضرت بل میں ایمبلم توڑناآئین پر حملے کے مترادف

درگاہ حضرت بل میں ایمبلم توڑناآئین پر حملے کے مترادف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.