جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صاحب! یہ قدرتی آفت نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-05
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

ابھی کل ہی کی بات ہے… بالکل کل کی بات جب کشمیر پریشان تھا … اس بات کیلئے پریشان تھا کہ آسمان اور آسمان والا شاید ہم سے ناراض ہے‘ خفا ہے‘ روٹھا ہوا ہے جو… جو بارش کی ایک بوند بھی ہمیں عنایت نہیں کررہا ہے… مساجد اور خانقاہوں میں خصوصی دعائیہ مجالس ہو رہی تھیں تاکہ اللہ میاں سے بارشوں کی استدعا کی جائے… سرکار بھی پریشان تھی… اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ کچھ زیادہ ہی پریشان تھے کہ… کہ اب گرما میںکیا ہو گا… لوگ ایک ایک بوند کیلئے ترس جائیں گے … ایسے میں ہم کریں تو کیا کریں … وزیر اعلیٰ اس لئے بھی پریشان تھے کہ انہیں معلوم تھا …انہیں خبر تھی کہ ان کی انتظامیہ کتنی نکمی ہے… اتنی نکمی کہ … کہ وہ لوگوں کو سچ میں پانی کی ایک بوند بھی فراہم نہیں کر سکتی تھی… لیکن کہتے ہیں نا کہ اللہ میاں جو جانتا ہے وہ کوئی نہیں جانتا ہے… کوئی جان نہیں سکتا ہے اور… اور آج دیکھئے کہ آج کشمیر سیلاب کے دہانے پر ہے… کئی رہائشی علاقوں میں تو پانی گھس بھی گیا ہے… کئی بستیوں کو خالی کردیا گیا ہے… کئی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور… اور یہ سب اس لئے ہوا کہ… کہ اللہ میاں کے آسمانوں سے تھوڑاساجل کیابرس گیا کہ…کہ اسے ہم نکمے لوگ سنبھال نہیں سکے… یقین کریں کہ زیادہ جل نہیں بر س گیا … مشکل سے ایک رات کی بارش ہو ئی اور… اور اگلے روز پانی ہی پانی… نہیں صاحب ہم یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ …کہ یہ قدرتی آفت ہے‘ جس کے سامنے حضرت انسان بے بس ہو تا ہے… ہم یہ مانتے نہیں ہیں اور… اور اس لئے نہیں مانتے ہیں کہ ۲۰۱۴ میںہم نے دیکھا … یہ دیکھا کہ کئی دنوں کی موسلادھار بارشوں کے بعد کشمیر میں سیلاب آیا … وہ یقینا قدرتی آفت تھی… یہ نہیں ‘ آج کی نہیں کہ بھلا ایک رات کی بارشوں سے کون اور کہاں سیلاب آتا ہے جو یہاں آیا … یا آنے کی دہلیز پر تھا؟سچ تو صاحب یہ ہے کہ… کہ ہم نے آبگاہوں پر قبضہ کیا … تجاوزات کیں… پانی کے اخراج کے راستوں کو بند کیا … انہیں مسدود کیا اور… اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے… اور یہ نتیجہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے… ہمارے اپنے کرموں کا … اعمال کا ہے‘ خود غرضی اور لالچ کا ہے کہ ہم نے آبگاہوں تک کو نہیں بخشا۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر،جموں قومی شاہراہ کی بندش کے میوہ صنعت منفی اثرات

Next Post

یاستیکا بھاٹیہ کی جگہ اوما چھتری کو ٹیم میں شامل کیا گیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post

یاستیکا بھاٹیہ کی جگہ اوما چھتری کو ٹیم میں شامل کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.