ممبئی، 4 ستمبر (یو این آئی) خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ون ڈے سیریز اور آئندہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے یستیکا بھاٹیہ کی جگہ اوما چھتری کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
یاستیکا بھاٹیہ وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کے تیاری کیمپ کے دوران بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئیں۔
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم یاستیکا بھاٹیہ کی پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہے اور ٹیم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف







