ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جعلی شادی ریکیٹ کا پردہ فاش

دلہن سمیت پانچ گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-24
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

جموں پولیس نے چوکھی چورہ، اکھنور میں جعلی شادی ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو دلہن کا کردار نبھا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق۱۱؍اگست کو پولیس اسٹیشن اکھنور میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۴۰درج کی گئی جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ اس سے جعلی شادی کے نام پر تین لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔
شکایت گزار کے مطابق دیپک کمار ولد بلدیو راج ساکن دھنہ چھپری، چوکھی چورہ نے شکایت کنندہ رشبعل چند ولد چترو رام ساکن ڈوری ڈاگر کو بیرون یوٹی سے شادی کا رشتہ پیش کرکے پیسوں کا مطالبہ کیا اور بعد ازاں شادی کے محض دو دن بعد دلہن اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ گینگ شادی بیورو کے نام پر دھوکہ دہی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، جس میں دلہن، پجاری اور تمام رسوم کا انتظام شامل ہوتا تھا۔ شادی کے بعد دلہن مختلف بہانوں سے شوہر کو چھوڑ دیتی تھی۔ سماجی بدنامی کے خوف سے زیادہ تر متاثرین شکایت درج نہیں کراتے تھے ، تاہم بروقت رپورٹنگ کی وجہ سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔
گرفتار شدگان کی شناخت دیپک کمار ولد بلدیو راج ساکن دھنہ چھپری، وکاس کمار ولد نیتار پرکاش ساکن پونچھ، ارون کمار ولد راج کمار ساکن بہار، استخار ولد سلیم ساکن اترپردیش اور کسوم لتا ساکن اترپردیش (دلہن) کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق مزید گرفتاریاں خارج از امکان نہیں ہیں جبکہ اس نوعیت کے چار مزید کیسز، دو اکھنور اور دو نگروٹہ میں سامنے آئے ہیں جن کی تفتیش جاری ہے ۔
ایس پی رورل جموں اور ایس ایس پی جموں اس پورے کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوراً اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ سانحہ :وزیر دفاع آج چاشوتی گاؤں کا دورہ کریں گے‘تلاش جاری

Next Post

ایف اے ٹی اسکولوں کا کنٹرول ‘بی جے پی کا فیصلے کا خیر مقدم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
اہم ترین

حزب دہشت گردوں کے ’حمایتی‘ کوضمانت نہیں ملی

2026-09-02
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
Next Post
ایف اے ٹی اسکولوں کا کنٹرول ‘بی جے پی کا فیصلے کا خیر مقدم

ایف اے ٹی اسکولوں کا کنٹرول ‘بی جے پی کا فیصلے کا خیر مقدم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.