جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ہیتر نائٹ شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-22
in کھیل
A A
انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ہیتر نائٹ شامل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

لندن، 21 اگست (یو این آئی): انگلینڈ نے اگلے ماہ شروع ہونے والے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے نیٹ شیور-برنٹ کی قیادت والی 15 رکنی ٹیم میں ہیتر نائٹ کو شامل کیا ہے۔
مئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ کی انجری کے بعد سے نائٹ کرکٹ نہیں کھیل رہی ہیں، لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے وقت پر فٹ ہو جائیں گی۔ اسی کے ساتھ تقریباً سات ماہ سے ٹیم سے باہر رہنے والی ڈینی وائٹ-ہاج کی بھی واپسی ہوئی ہے، جس سے انگلینڈ کی بلے بازی کو مضبوطی ملے گی۔ وائٹ-ہاج نے آخری بار ون ڈے فارمیٹ میں جنوری میں ایشیز کے دوران کھیل کیا تھا۔
سلیکٹرز نے 30 ستمبر سے 2 نومبر تک ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں چار اسپنرز کو شامل کیا ہے۔ مایا بوشیئر، ایلس ڈیوڈسن-رچرڈز اور کیٹ کراس کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں مل پائی۔ ایس ایکلسٹون اسپن اٹیک کی قیادت کریں گی جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر لنسی اسمتھ، آف اسپنر چارلی ڈین اور لیگ اسپنر سارہ گلین ان کا ساتھ دیں گی۔
تیز گیند بازی کا دارومدار لارین بیل، لارین فائلر اور ایم آرلٹ پر ہوگا۔ نیٹ شیور-برنٹ کے بھی آل راؤنڈر کی اہم ذمہ داری ادا کرنے کی امید ہے۔
ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم درج ذیل ہے:- ایم آرلوٹ، ٹامی بیومونٹ، لارین بیل، ایلس کیپسی، چارلی ڈین، صوفیہ ڈنکلے، صوفی ایکلسٹون ، لارین فائلر، سارہ گلین، ایمی جونز، ہیدر نائٹ، ایما لیمب،نیٹ شیور برنٹ (کپتان)، لنسی اسمتھ اور ڈینی وائٹ ہوج۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین کے خلاف تشدد جموںوکشمیر میںگراف بڑھ رہا ہے

Next Post

سیف انڈر-17 خاتون چیمپئن شپ میں ہندوستان حریف بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
Next Post
سیف انڈر-17 خاتون چیمپئن شپ میں ہندوستان حریف بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے تیار

سیف انڈر-17 خاتون چیمپئن شپ میں ہندوستان حریف بنگلہ دیش سے مقابلے کے لئے تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.