جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست سے 334 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے نام ہٹائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-10
in قومی خبریں
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ انتخابی نظام کو صاف ستھرا بنانے کے لیے اس نے رجسٹرڈ اور غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں (آر یو پی پی) کی فہرست سے 334 سیاسی پارٹیوں کے نام ہٹا دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی مکمل چھان بین کے بعد کی گئی ہے تاہم اگر ان میں سے کوئی پارٹی چاہے تو وہ 30 دنوں کے اندر کمیشن کے سامنے اپیل دائر کر سکتی ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29 اے کی دفعات کے مطابق اس وقت ملک میں چھ قومی، 67 ریاستی اور 2854 رجسٹرڈ اور غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں ہیں۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی)، انڈین نیشنل کانگریس اور نیشنل پیپلز پارٹی قومی پارٹیوں کے بطور تسلیم شدہ ہیں۔
اصول کے مطابق اگر کوئی سیاسی پارٹی مسلسل چھ سال تک الیکشن نہیں لڑتی تو اسے رجسٹرڈ پارٹیوں کی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے ۔ رجسٹرڈ پارٹیوں کو وقتاً فوقتاً اپنے بارے میں کچھ تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ مذکورہ اصول و ضوابط کی تعمیل کے ضمن میں، اس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل افسران سے جون 2025 میں 345 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کی چھان بین کرنے کی ہدایت دی تھی، تحقیقات کے دوران ان جماعتوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا تھا۔
چیف الیکٹورل افسران کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ ان میں سے 334 سیاسی پارٹیاں رجسٹریشن کی شرائط پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ باقی معاملوں کو دوبارہ تصدیق کے لیے حکام کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔
کمیشن نے تمام حقائق اور چیف الیکٹورل افسران کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد رجسٹرڈ پارٹیوں کی فہرست سے 334 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو ہٹا دیا ہے ۔ اس طرح اب فہرست میں کل 2854 آر یو پی پی میں سے 2520 رہ گئی ہیں۔
فہرست سے ہٹائی جانے والی سیاسی پارٹیاں 30 دن کے اندر کمیشن میں اپیل کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جش پور میں جسمانی استحصال کا ملزم گرفتار

Next Post

اپنی زمین پر امریکی فوجی مداخلت ناقابل قبول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی
قومی خبریں

مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

2026-08-18
سات مہینے بعد نتن نبین نے ٹیم کا اعلان کیا – وسندھرا راجے اور رام مادھو سمیت 13 افراد قومی نائب صدر مقرر
قومی خبریں

سات مہینے بعد نتن نبین نے ٹیم کا اعلان کیا – وسندھرا راجے اور رام مادھو سمیت 13 افراد قومی نائب صدر مقرر

2026-08-18
مردم شماری فارم سے او بی سی زمرے کو غائب کرنا بڑی سازش: انل جے ہند
قومی خبریں

مردم شماری فارم سے او بی سی زمرے کو غائب کرنا بڑی سازش: انل جے ہند

2026-08-18
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

محض 24 گھنٹوں میں ہی سامنے آ گیا کہ کس کے دماغ میں ’نکسل‘ ہے: بی جے پی

2026-08-18
جوشی نے این ٹی اے میں کی جا رہی اصلاحات کا جائزہ لیا
قومی خبریں

جوشی نے این ٹی اے میں کی جا رہی اصلاحات کا جائزہ لیا

2026-08-18
پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ
قومی خبریں

پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ

2026-08-18
زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج
قومی خبریں

زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج

2026-08-18
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

اپنی زمین پر امریکی فوجی مداخلت ناقابل قبول

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.