جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کولگام آپریشن ساتویں روز میں داخل‘دہشت گردوں کی تلاش جاری

شمالی کمان کے سربراہ جنوبی کشمیر کا دوہ ‘سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-08
in اہم ترین
A A
بارہمولہ جھڑپ میں زخمی فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھال دیوسر کے جنگلاتی علاقے میں انسداد ملی ٹنسی آپریشن جمعرات کو مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہے اور اس دوران طرفین کے درمیان رات بھر رک رک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
ادھر فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کو جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں سرچ اینڈ کارڈن آپریشن کو انتہائی منظم انداز میں انجام دے رہی ہیں، تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کو غیر مسلح کیا جا سکے ۔
یہ انکاؤنٹر یکم اگست کو اس وقت شروع ہوا تھا جب سیکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اکھال کے جنگلاتی علاقے میں کئی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کے بعد علاقے کا محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔
حکام کے مطابق اس تصادم آرائی میں اب تک دو دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں سے ایک مقامی بتایا جاتا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کے چار جوان زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے جدید آلات اور ڈرونز کی مدد سے علاقے کی نگرانی تیز کر دی ہے تاہم جنگلاتی زمین اور پر خطر پہاڑی راستوں پر مشتمل دشوار گزار جغرافیہ کی وجہ سے رکاوٹیں پیش آئیں جس کے باعث فورسز کو احتیاط کے ساتھ کارروائی جاری رکھنی پڑ رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے ’’چونکہ انکاؤنٹر انتہائی حساس اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، اس لیے جلد بازی کے بجائے حکمت عملی کے ساتھ آپریشن کو انجام دیا جا رہا ہے اور جنگل میں محصور دہشت گردوں کو مار گرانے کے لیے فورسز کی متعدد یونٹس، جن میں آرمی، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں، سرگرم عمل ہیں‘‘۔
سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دشوار گذار علاقہ ہونے کے باعث یہ آپریشن مزید کچھ دن جاری رہ سکتا ہے ۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا’’سیکورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں تاکہ کوئی جانی نقصان بھی نہ پہنچے اور دہشت گردوں کو فرار ہونے کا موقع بھی نہ مل سکے ‘۔انہوں نے کہا کہ محاصرے کو مزید سنگین و سخت کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو تعینات کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا اس طویل آپریشن کے بیچ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کو جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا۔اس دوران انہیں سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائرہ لیا جہاں انہیں سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس دوران انہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں فوج کے پختہ عزم کو قابل بنانے کیلئے ان کی ثابت قدمی اور لچک کے لیے تمام رینکز کی سراہنا کی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا’’فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جنوبی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا، جہاں انہیں سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’انہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں فوج کے پختہ عزم کو قابل بنانے کے لیے ان کی ثابت قدمی اور لچک کے لیے تمام رینکز کی سراہنا کی‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ فوجی سربراہ کا یہ دورہ اس وقت ہوا ہے جب جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھال دیوسر کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یکم اگست سے جھڑپ چل رہی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں بین الاقوامی دہشت  گرد فنڈنگ نیٹ ورک بے نقاب

Next Post

’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘

’ کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریںگے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.