جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نائب صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-08
in اہم ترین
A A
انتخابی فہرستوں کا مسودہ اگست میں تیار ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

نئی دہلی//
الیکشن کمیشن نے جمعرات کو نائب صدر کے عہدے کیلئے۹ستمبر کو ہونے والے انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن انتخاب کا شیڈول پہلے ہی جاری کر چکا ہے ، اس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۱؍اگست مقرر کی گئی ہے ، جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال۲۲؍اگست کو کی جائے گی اور۲۵؍اگست تک نام واپس لیے جاسکیں گے ۔ضرورت پڑنے پر ۹ستمبر کو صبح۱۰بجے سے شام ۵بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی کرائی جائے گی۔
اس انتخاب کے لیے راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری پی سی مودی کو انتخابی افسر مقرر کیا گیا ہے ، راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری گریما جین اور ڈائریکٹر وجے کمار کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی قسم کی انکوائری راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری کے دفتر (کمرہ نمبر راجیہ سبھا ۸، گراؤنڈ فلور، پارلیمنٹ ہاؤس) میں پیر سے ہفتہ (سوائے عام تعطیل چھوڑ کر)دوپہر ساڑھے تین بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے کے درمیان کی جا سکتی ہے ۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے امیدوار کو۱۵ہزار روپے کی فیس جمع کرانی ہوگی، ے یہ فیس کاغذات نامزدگی کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہے یا اس سے پہلے ریزرو بینک آف انڈیا یا سرکاری خزانے میں جمع کرائی جا سکتی ہے اور اس کی رسید حاصل کی جا سکتی ہے ۔
کاغذات نامزدگی کام کاج کے دنوں میں صبح ۱۱بجے سے سہ پہر ۳بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر آر ایس۲۸میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
اس دوران  پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور راجیہ سبھا میں قائد ایوان جگت پرکاش نڈا کو حکمراں اتحاد کا نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار منتخب کرنے کا اختیار دیا ہے ۔
رجیجو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی اے کے ایوان کے قائدین نے مسٹر مودی اور مسٹر نڈا کو نائب صدر کے عہدہ کے لئے حکمران اتحاد کے امیدوار کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ احاطے میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے سرکردہ لیڈروں کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
نڈا کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ، جے ڈی (یو) کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، شیو سینا کے شریکانت شندے ، ٹی ڈی پی کے لاو سری کرشنا دیورائیلو اور ایل جے پی (رام ولاس) کے چراغ پاسوان نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں منعقدہ این ڈی اے میٹنگ میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ۹ستمبر کو ہوگی اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہینڈ لوم کا قومی دن:کشمیر ہاٹ میں ’کرافٹ بازار‘کا اہتمام

Next Post

اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک

اودھم پور:سی آر پی ایف گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جوان ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.