جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ 

سرینگر میں جاری چنار بک فیسٹول میں نوجوانوں، بچوں اور طلبا کی غیر معمولی دلچسپی حوصلہ افزا :ڈاکٹر اقبال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-06
in تازہ تریں
A A
’اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
کتابیں صرف علم کا ذریعہ نہیں بلکہ تہذیب و تمدن کے تسلسل کا آئینہ ہوتی ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ سری نگر میں جاری چنار بک فیسٹول میں نوجوانوں، بچوں اور طلبا کی غیر معمولی دلچسپی نے ثابت کر دیا ہے کہ اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔
یہ باتیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان(این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال کی ہیں۔
ڈاکٹر اقبال نے یو این آئی کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہاکہ چنار بک فیسٹول میں عوامی جوش و خروش قابلِ دید ہے اور اردو کتابوں کی فروخت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
این سی پی یو ایل کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ تین دنوں میں قومی اردو کونسل کے اسٹالز سے سوا لاکھ سے زائد کتابیں فروخت ہوئی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مطالعہ کا ذوق آج بھی زندہ ہے ۔
ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ اس فیسٹول کا سب سے مثبت پہلو نوجوانوں کی بھرپور شرکت ہے ، یہ فیسٹول نہ صرف کتابوں کا میلہ ہے بلکہ علم، تہذیب اور زبان سے جڑنے کا ذریعہ بھی ہے ۔ طلبا، ریسرچ اسکالرز اور عام قارئین جس جذبے سے اردو کتابیں خرید رہے ہیں، وہ خوش کن ہے ۔
این سی پی یو ایل کے سربراہ نے کہا کہ علم کا حصول صرف جدید ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ کتابوں کے مطالعے سے بھی ممکن ہے ، ہماری نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ جو پڑھے گا، وہی آگے بڑھے گا۔
کونسل نے امسال اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ فیسٹول میں کشمیر کی معروف دستکاری کو متعارف کرانے اور فروغ دینے کیلئے پیپر ماشی کے مختلف النوع چیزوں کے بھی سٹال قائم کئے ہیں۔
اس کے متعلق ڈاکٹراقبال کا کہنا ہے’’ہمارا مقصد صرف زبان کی ترویج نہیں ہے بلکہ زبان سے جڑی ثقافت، ہنر، اور روایتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی ہمارا عزم ہے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ پیپر ماشی جیسی قدیم صنعتیں ہماری تہذیب کا حصہ ہیں۔ اگر ہم نے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ کیا تو یہ فنون ناپید ہوسکتے ہیں۔
این سی پی یو ایل کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ قومی اردو کونسل نے اب یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ اردو زبان کے ساتھ ساتھ مقامی ہنر، صنعت و دستکاری کو بھی فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان صرف کتابوں تک محدود نہ رہیں بلکہ ہنر کی دنیا میں بھی آگے آئیں۔
داکٹر اقبال نے امید ظاہر کی کہ چنار بک فیسٹول کا یہ تجربہ دوسرے شہروں میں بھی کیا جائے گا اور قومی اردو کونسل ملک بھر میں اردو زبان کے تئیں بیداری مہم کو مزید تیز کرے گی۔
کشمیر میں اردو زبان و ادب کے ساتھ لوگوں کے والہانہ لگائو کو سراہتے انہوں نے کہا’’وادی کشمیر میں اردو زبان سے محبت کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ یہاں کے لوگوں کی کتابوں میں دلچسپی نے یہ ثابت کیا ہے کہ اردو کا مستقبل روشن ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا لپ ہم اردو کو محض ایک زبان نہیں بلکہ ایک تحریک سمجھتے ہیں، اور اسی نظریے کے تحت ہم اپنے پروگرامز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ اس میلے کے دوران۷تا ۹؍اگست تین روزہ ورکشاپ بعنوان’‘تخلیقی تحریر اور ادبی صلاحیتوں کی ترقی برائے نوجوان نسل‘کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وادی کے مختلف اسکولوں کے طلبا کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
این سی پی یو ایل کے سربراہ نے کہا کہ یہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ ہم اسکولی بچوں کو یہ سمجھائیں کہ ایک اچھی کتاب کیسے لکھی جاتی ہے ، ہم انہیں تحریری اظہار، تخیل، پلاٹ سازی اور زبان کی خوبصورتی سے روشناس کرائیں گے تاکہ مستقبل میں وہ اچھے مصنف بن سکیں۔
ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا کہ نئی نسل ہی ملک کا مستقبل ہے اور اگر ان کی تخلیقی رہنمائی صحیح سمت میں کی جائے تو وہ نہ صرف زبان و ادب کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ قومی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کے آخر میں کہا ’’ہمیں کتاب سے رشتہ جوڑنا ہے ، کیونکہ کتاب صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ قوموں کی رہنمائی کا چراغ ہوتی ہے ۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکھل جنگلی علاقے میں پانچویں روز بھی جھڑپ جاری، ہیلی  کاپٹر اور پیرا کمانڈوز کی تعیناتی

Next Post

۶تا۱۰؍اگست موسم گرم  رہنے اور ہلکی بارشوںکا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

۶تا۱۰؍اگست موسم گرم  رہنے اور ہلکی بارشوںکا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.