ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اکھل جنگلی علاقے میں پانچویں روز بھی جھڑپ جاری، ہیلی  کاپٹر اور پیرا کمانڈوز کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-06
in تازہ تریں
A A
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں واقع گھنے آکھل جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور چھپے بیٹھے دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم منگل کو پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔ اس دوران وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے ۔
ذرائع بتایا کہ یہ کارروائی جمعے کی شام اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز کو قابل اعتماد خفیہ اطلاع ملی کہ آکھل کے گھنے جنگلات میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرنے کی کوشش کی، جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی، اور ایک طویل مڈ بھیڑ کا آغاز ہوا۔
حکام کے مطابق اب تک کی کارروائی میںدو دہشت گرد وںکو ہلاک کیا گیا ہے ، جبکہ چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سری نگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
یہ جنوبی کشمیر کی حالیہ تاریخ کے طویل ترین انسداد دہشت گردی آپریشنز میں سے ایک ثابت ہو رہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ گھنے جنگلات، پر خطر پہاڑی علاقہ اور خراب موسم کی وجہ سے سیکورٹی فورسز پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر وقفے وقفے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے پوری حکمت عملی اور تیاری کے ساتھ دہشت گردوں کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے ۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اور فوج کی۱۵ویںکور کے اعلیٰ کمانڈران آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہے ہیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور ان کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز، ہیلی کاپٹرز،پیرا کمانڈوز، اور نگرانی کرنے والے آلات تعینات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک خاص مقام پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے چھوٹے ہیگزاکاپٹر کے ذریعے گولہ بارود بھی گرا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فورسز کو معاونت فراہم کی جا سکے ۔
افسر نے بتایا کہ چونکہ دہشت گرد جنگل کے مختلف حصوں میں چھپ کر وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے ہیں، اس لیے پورے علاقے کو بڑے دائرے میں محاصرہ کر کے مزید کمک تعینات کر دی گئی ہے تاکہ دہشت گرد کسی بھی صورت فرار نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کا ہر سمت سے گھیراؤ سخت کر دیا گیا ہے ۔
سیکورٹی فورسز نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن کے دوران علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک حرکت یا چیز کے بارے میں فورسز کو فوری اطلاع دیں۔ جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کی رسائی محدود کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے فورسز مسلسل دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اگرچہ اس آپریشن میں اب تک صرف ایک دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ، لیکن حکام کو شبہ ہے کہ جنگل میں مزید دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں، اور آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف نئی سرخ لکیر کھینچی ہے:لیفٹیننٹ گورنر سنہا 

Next Post

’اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ 

’اردو زبان و ادب نہ صرف زندہ ہے بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.