جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی کی تقاریب:پولیس سربراہ کا انتظامات کا جائزہ سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-05
in اہم ترین
A A
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نالن پربھات (آئی پی ایس) نے یومِ آزادی۲۰۲۵؍اور دیگر آئندہ تقریبات کے سلسلے میں پیر کو پولیس کنٹرول روم کشمیر کے کانفرنس ہال میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے آغاز میں زونل انسپکٹر جنرلز اور دیگر ونگز کے سربراہان نے ڈی جی پی کو یونین ٹیریٹری میں موجودہ سیکورٹی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انٹیلی جنس ونگ کے سینئر افسران نے بھی اپنی معلومات اور تازہ ترین جائزے پیش کیے ۔
اجلاس میں حالیہ سیکورٹی چیلنجز، انسداد دہشت گردی اقدامات، حساس مقامات کی سیکورٹی اور عوامی تقریبات کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے درکار حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔
ڈی جی پی شری نالن پربھات نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ امن مخالف عناصر پر نظر رکھیں، اپنے اپنے علاقوں میں گشت اور علاقے پر گرفت بڑھائیں، اور تمام حساس مقامات پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں۔
پربھات نے ضلع سربراہان کو خاص طور پر سوشل میڈیا پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی قسم کی افواہ یا گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے جو امن عامہ میں خلل ڈال سکتی ہو۔
اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایام میں وادی بھر میں چوکسی مزید بڑھائی جائے گی، مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو مستحکم کیا جائے گا اور سیکورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ریاست میں پائیدار امن و قانون کا ماحول برقرار رہے ۔
میٹنگ میں اسپیشل ڈی جی کوآرڈی نیشن شری ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی سی آر پی ایف شری راجیش کمار، اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر شری آنند جین، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی شری نیتیش کمار، جے ڈی ایس آئی بی، آئی جی پی کشمیر، آئی جی پی جموں، آئی جی سیکورٹی، آئی جی بی ایس ایف، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر آپریشنز سیکٹر، آئی جی سی آر پی ایف سرینگر، تمام رینج ڈی آئی جیز، ڈی آئی جیز ٹریفک، ریلوے ، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی، سی آئی ایس ایف، تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام مڈ بھیڑ چوتھے دن میں داخل رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری

Next Post

چنار بُک فیسٹیول کے تیسرے روز کتابوں کی خریداری عروج پر، محبانِ اردو کا غیر معمولی جوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
logoo76-1

چنار بُک فیسٹیول کے تیسرے روز کتابوں کی خریداری عروج پر، محبانِ اردو کا غیر معمولی جوش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.