جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دریائے چناب میں طغیانی  بگلیہار ڈیم کے گیٹ کھول دیے گئے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in تازہ تریں
A A
’بھارت سندھ آبی معاہدے کی معطلی پر دوبارہ غور کرے‘،پاکستانی کی درخواست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں//
جموں کشمیر کے خطہ چناب میں مسلسل بارش کے بعد چناب ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے ، جس کے پیش نظر رامبن ضلع کے بگلیہار پن بجلی ڈیم کے حفاظتی گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔
حکام نے ندی کے کنارے رہنے والے افراد کو چوکنا رہنے اور غیر ضروری طور پر دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران خطے میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بگلیہار ڈیم کے حکام نے پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے ڈیم کے گیٹ جزوی طور پر کھول دیے ، تاکہ پانی کی سطح قابو میں رہے اور ڈیم کو نقصان نہ پہنچے ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری، خاص طور پر کسان، مویشی پالنے والے اور ماہی گیر حضرات، دریا کے قریب جانے سے گریز کریں، کیونکہ پانی کا بہاؤ تیز ہے اور کسی بھی وقت مزید پانی چھوڑا جا سکتا ہے ۔
ایڈوائزری میں اسکولوں اور دیگر اداروں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے اگلے۴۸گھنٹوں تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جس کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھی گئی ہیں۔
بگلیہار ڈیم، جو دریائے چناب پر واقع ایک اہم پن بجلی منصوبہ ہے ، ریاست کے توانائی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ڈیم کی دیکھ بھال کرنے والے انجینئروں نے بتایا کہ اگرچہ صورتحال قابو میں ہے ، مگر پانی کے بڑھتے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً کنٹرولڈ طریقے سے پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں، افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ میں کچا گھر گرنے سے خاتون اور کمسن کی موت

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

اودھم پور میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.