جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ضلع اننت ناگ کا اشر چکی داس علاقہ  جہاں سے کشمیر کو میٹھے تربوز فراہم ہو تے ہیں

’سیب کی فصل کو تیار ہونے میں سال لگتا ہے ‘ تربوز کے علاوہ ہم سال میں مزید دو تین فصلیں اگاتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in اہم ترین
A A
ضلع اننت ناگ کا اشر چکی داس علاقہ  جہاں سے کشمیر کو میٹھے تربوز فراہم ہو تے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

(یو این آئی)
سرینگر//
یوں تو وادی کشمیر کے گوشہ و کنار میں ہائی ڈینسٹی سیب کے باغات لگانے کا رجحان بام عروج پر ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا ایک گاؤں وسیع اراضی پر تربوز کی فصل اگانے کیلئے’واٹر میلن ولیج‘کے نام سے مشہور ہے ۔
ضلع اننت ناگ کے اشر چکی داس علاقے میں۵سو کنال وسیع و عریض اراضی پر تربوز کی فصل اگائی جاتی ہے جس کو کشمیر کے کونے کونے میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔
اس علاقے کے۵۰فیصد کسان یہی فصل اگا کر نہ صرف تسلی بخش پیسہ کماتے ہیں بلکہ سینکڑوں مزدوروں کی روزی روٹی کی بھی سبیل کرتے ہیں۔
محمد اسلم خان نامی ایک کسان جن کا تعلق چکی اشر داس گاؤں سے ہے ، نے یو این آئی کو بتایا’’میں۵۵ کنال اراضی پر تربوزکی فصل لگاتا ہوں،ہم مئی کے مہینے میں بیج بونے کا کام شروع کرتے ہیں، جولائی میں فصل تیار ہوتی ہے جو پھر وادی کے بازاروں میں پہنچتی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا’’امسال بھی اچھی فصل تھی، اچھی خاصی آمدنی ہوئی، نہ صرف میری اچھی کمائی ہوئی بلکہ ۶سے۷مزدور جو روزانہ میری کھیت پر کام کرتے ہیں، ان کی روزی روٹی کی بھی سبیل ہوئی‘‘۔
خان کا کہنا تھا’’ایک تربوز کا وزن۱۵سے ۱۸کلو ہوتا ہے اور جو تربوز جس قدر زیادہ وزنی ہوتا ہے وہ اسی قدر میٹھا اور ذائقہ دار بھی ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم کھیت سے۴۰روپیہ فی کلو کے حساب سے تربوزفروخت کرتے ہیں۔
اراضی پر سیب کے باغ لگانے کے بجائے تربوز کی فصل اگانے کے بارے میں پوچھے جانے پر خان نے کہا’’میں دلی میں فروٹ کا کام کر رہا تھا ایک دن وہاں میں نے ایک تربوزکھایا جو بہت ہی میٹھا تھا، میں نے اس تربوز کے کچھ بیج اپنے ساتھ گھر لائے اور ان کو یہاں بویا‘‘۔
خان نے کہا’’یہ تربوز تیار ہوئے تو بہت ہی میٹھے تھے ، اگلے برس میں نے مزید اراضی پر تربوز کے بیج بوئے فصل تیار ہوئی، میرا شوق بڑھتا گیا اور اسی کے ساتھ فصل میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور بات آج تک پہنچ گئی، یہی کام میرا مستقل پیشہ بن گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’سیب کے باغ سے یہ کاشتکاری بہتر ہے ، کیونکہ جس اراضی پر ہم تربوز کی فصل تیار کرتے ہیں اسی پر ہم سال میں دیگر تین فصل جن میں سبزیاں شامل ہیں، تیار کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس سیب کی فصل کا سال بھر انتظار کرنا پڑتا ہے ‘‘۔
کاشتکار نے کہا’’در اصل میں نے یہ کام سال۲۰۰۸میں شروع کیا تھا جو آہستہ آہستہ ترقی کرتا گیا‘‘۔
محمد اسلم کے کھیت سے تیار ہونے والے تربوز پر ایک لیبل لگا ہوا ہوتا ہے جس پر ان کا نام، فون نمبر، کیو آر نمبر لکھا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہم اس فصل کے لئے کسی قسم کی کھاد کا استعمال نہیں کرتے ہیں، یہ قدرتی طریقے سے تیار کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ ذائقہ دار ہوتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’وادی میں لوگ ان تربوز کو شوق سے کھاتے ہیں، اور ان کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ‘‘۔ کسان نے بتایا’’ایک تربوز اگر گھر میں رکھا جائے تو اس عمر کم سے کم ایک ماہ ہے جبکہ کولڈ سٹور میں یہ۶ماہ تک ٹھیک رہ سکتا ہے ‘‘۔
خان نے کہا ’’ہم چایتے ہیں کہ ہمارا یہ مال نہ صرف ملک کے باقی حصوں میں بلکہ بیرون ملک بھی پہنچ جائے اس کیلئے ہم نے حکومت کی طرف رجوع کیا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ایگریکلچر زون تیل ونی اس فصل کو تیار کرنے میں ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے ‘‘۔انہوں نے  کہ کہ یہ پیدوار ماہ ستمبر تک رہتی ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اودھم پور میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Next Post

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے چھ سال :جموں و کشمیر کا بھارت سے مکمل انضمام مکمل ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے چھ سال :جموں و کشمیر کا بھارت سے مکمل انضمام مکمل ہوا

دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے چھ سال :جموں و کشمیر کا بھارت سے مکمل انضمام مکمل ہوا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.