بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہاں صاحب یہ لوٹ ہی ہے !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

نہیں صاحب ایسا بالکل بھی نہیںسمجھ لیجئے گا کہ … کہ ہمیں جلن ہو رہی ہے یا ہم ایسا حسد کی وجہ سے کہہ رہے ہیں… اللہ میاں کی قسم ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے… الٹا ہم تو چاہتے ہیں کہ کشمیر کی سیاحتی صنعت اور زیادہ ترقی کرے… اس صنعت اور شعبہ سے وابستہ حضرات کا سر کڑھائی اور پانچوں انگلیاں گھئی میں ہوں …وہ خوب کمائی کریں… ان کے خزانے بھرے پڑے رہے کہ… کہ سیاحت کی صنعت کا کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ایک اچھا خاصا روک ہے… لیکن… لیکن صاحب ایک بات جو ہم کہنا چاہتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم بڑے افسوس کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ… کہ اس صنعت سے وابستہ بہت سارے لوگ اپنا کام ایمانداری سے نہیں کررہے ہیں… وہ اپنے فائدے کیلئے اس صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں…بہت بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں … اگر برا نہ لگے تو… تو ہمیں یہ کہنے کی اجازت دیجئے کہ یہ لوگ سیاحوںکو لوٹ رہے ہیں… دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم سیاح بھی یہ بات جانتے ہیں کہ…کہ انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے … سیاحوں کو سیاح نہیں بلکہ سونے کا انڈا دینے والی مرغی سمجھا جارہا ہے… اور اس مرغی سے ایک ہی بارسارے سونے کے انڈے حاصل کرنے کی لالچ میں اس مرغی کو مہنگے داموں میں چیزیں بیچ کر… کسی خد مت کے عوض بھارے رقومات ہڑپ کر ذبح کیا جارہا ہے… اور حکومت خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے… ایسا لگتا ہے کہ یہاں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے… جس کے جی میں جو آتا ہے… وہ ریٹ ‘ اس رقم کا سیاحوں سے تقاضہ کررہاہے …مرکبان حضرات ایسا کررہے ہیں… سیاحتی مقامات پر جو چار پہیوں والے اسکوٹر ہیں… اس کے چلانے والے ایسا کررہے ہیں… سیاحوں کو کشمیری دستکاریاں بیچنے والے ایسا کررہے ہیں… کشمیری ملبوسات اور شال بیچنے والے ایسا کررہے ہیں… ڈھابے والے ایسا کررہے ہیں… مکی کی روٹی اور چائے بیچنے والے ایسا کررہے ہیں… اور… اور انہیں ایسا کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہے… وقتی طور پر تو یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں… پیسہ کما رہے ہیں… لیکن …لیکن صاحب ان کی یہ لالچ کشمیر کے سیاحتی شعبے کو بدنام کررہی ہے… کشمیر اور کشمیریوں کو بدنام کررہی ہے اور… اور ہاں کشمیر کی سیاحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Next Post

دہشت گردی کے متاثرین :

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

دہشت گردی کے متاثرین :

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.