ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

دہشت گردی کے متاثرین :

انصاف کی فراہمی کیلئے ایل جی سنہا کے اقدامات 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-23
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

جموں کشمیر میں دہشت گردی کیخلاف سخت ترین اقدامات کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وادی میں امن لوٹ آیا ہے اور لوگ بغیر کسی خوف و ڈر کے معمول کی زندگی گزار رہے ہیں ۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جو جنگ جاری ہے ‘ وہ ابھی ختم ہو ئی ہے ‘ ابھی اس ضمن میں بہت کچھ کرنا باقی ہے اور کیا بھی جا رہا ہے تاکہ دہشت گردی کو دوام بخشنے والا ایکو سسٹم مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔
جموںکشمیر میں اس وقت بھی دہشت گرد موجود ہیں اور اپنے ناپاک منصوبوں کے ذریعے اس خطے کا امن اور سکون تباہ کرنا چاہتے ہیں ‘ لیکن وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ایک تو جموںکشمیر کے لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں اور دوسرا انسداد دہشت گردی کا گرڈ مضبوط ہے جو دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دے رہا ہے ۔
لوگ یقینا اس بات سے خوش ہیں ‘ لیکن ایک بہت بڑا طبقہ ایسا تھا جنہیں لگ رہا تھا کہ ان بھلا دیا گیا ہے ‘ ان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں ہو گا ۔ یہ وہ طبقہ ہے جو گزشتہ زائد از تین دہائیوں کی پاکستان کی اعانت یافتہ دہشت گردی کا شکار ہو گئے اور انہوں نے کسی نہ کسی اپنے کو دہشت گردی کا شکار ہو تے دیکھا ۔
ان برسوں کے دوران وہ خاموش رہے ‘ کیونکہ کوئی ان کی سننے والا نہیں تھا ۔انصاف تو دور کی بات ہے‘ ایسے انگنت واقعات ہیں ‘ جن میں ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی ۔ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ان لوگوں پر کیا بیت رہی ہو گی جنہوں نے ایک تو دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو مرتے ہوئے دیکھا اور پھر ایسا کوئی نظام ‘ ایسا کوئی مکینزم میسر نہیں تھا جس کا سہارا لے کر یہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے تھے ۔
یہ لوگ ایک اذیت ناک دور سے گزر رتھے ،ان کے درد ‘ان کے کرب کا مداوا کہیں نہیں ہو رہا تھا ‘کوئی ان کی بات سننے کوتیار نہیں تھا ۔ لیکن اب مزید نہیں ۔ دہشت گردی کے ان متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ایل جی منوج سنہا نے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے‘ اس سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ متاثر کو بالآخر انصاف ملے گا ۔
دہشت گردی کے کیسوں کو دو بارہ کھولنے اور ایسے واقعات جن کی ابھی تک ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو ئی ہے ‘ انصاف کی فراہمی میں پہلا لیکن ایک اہم قدم ہے ‘ جس کا دہشت گردی کے متاثرین کو ایک لمبے عرصے سے انتظار تھا۔
اس ضمن میں ۱۳ جولائی کو بارہمولہ میں ایک تقریب بھی منعقد ہو ئی جس میں ایل جی سنہا نے دہشت گردی کے ۴۰ متاثرین میں سرکاری نوکریوں کے احکامات تو تقسیم کئے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام خاندانوں کو انصاف‘شناخت اور حمایت ملے گی جس کے وہ سالوں کی تکلیف کے بعد حقدار ہیں۔
سنہا نے یہ بھی یقین دلایا کہ جہاں ضرورت ہو وہاں ایف آئی آر درج کی جائیں گی اور ان کے بے جا طور پر چھینی گئی جائیدادیں واپس کی جائیں گی۔بارہمولہ کی تقریب میں ایل جی جذباتی  بھی ہو ئے اور انہوں نے کہا’’میں نے ۲۹ جون کو اننت ناگ میں کچھ دہشت گردی کے متاثرین سے ملاقات کی جو دل توڑ دینے والا تھا… انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ انہیں (نظر انداز کردہ دہشت گردی کے متاثرین) ملازمتیں دی جائیں گی اور جنہیں مالی مدد نہیں ملی انہیں مدد فراہم کی جائے گی اور خود روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اور ان واقعات میں جہاں ایف آئی آر درج نہیں کی گئیں یا جائیدادیں ضبط کی گئیں، ان کے مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں واپس کی جائیں گی‘‘۔
ایل جی سنہا کاکہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ  خاندانوں کے بارے میں سچائی جان بوجھ کر دبائی گئی۔کوئی بھی ان کے آنسو پونچھنے نہیں آیا۔ سب کو معلوم تھا کہ پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردیاں وحشیانہ قتل میں ملوث تھیں لیکن کسی نے بھی سینکڑوں بزرگ والدین، بیویوں، بھائیوں یا بہنوں کو انصاف فراہم نہیں کیا۔
اپنے اس عزم کو آگے لے جاتے ہوئے ایل جی سنہا نے منگل ۲۲ جولائی کو یونین ٹیریٹری میں دہشت گردی  کے متاثرین کے خاندانوں کو امداد اور ہمدردانہ تقرری فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل لانچ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ یہ اقدام یو ٹی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کیلئے امداد، ہمدردانہ تقرریوں، اور دیگر اقسام کی مدد فراہم کرنے کے عمل کو آسان اور تیز کرے گا۔
کشمیر نے ۲۰۱۹ تک کم وبیش تیس برسوں کے دوران جو تباہی اور بربادی دیکھی اس کی ملک میں کہیں مثال نہیں مل سکتی ہے ۔ہزاروں لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ‘خاندانوں کے خاندان برباد ہو گئے ۔یقینا وقت سب سے بڑا مرہم ہوتا ہے ‘لیکن کچھ زخم ایسے ہو تے ہیں جو وقت گزرنے کے باوجود مندمل نہیں ہو تے ہیں ‘ وہ بھر نہیں جاتے ہیں ۔
امید ہے کہ اہل جی سنہا کی یہ پہل دہشت گردی کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ دے گی ‘ انہیں انصاف فراہم کرے گی اور ان واقعات کی دو بارہ تحقیقات شروع کرکے ان میں ملوث دہشت گردوں اوران کے معاونین ‘ اگر وہ ابھی بقید حیات ہوں گے ‘ کو قرار واقعی سزا دلائیگی تاکہ بالآخر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔
۔۔۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاں صاحب یہ لوٹ ہی ہے !

Next Post

انجری کے مسائل سے دوچار ہندوستان کی نظریں سیریز برابر کرنے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

سرینگر میں آبی ٹرانسپورٹ:

2026-07-18
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

2026-07-16
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

لداخ میں تازہ پیش رفت کا پیغام

2026-07-15
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

ریاستی درجے کی بحالی:

2026-07-12
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

پائیدار سیاحت :

2026-07-11
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

تعلیمی اداروں میں قابلِ اعتراض لٹریچر

2026-07-09
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

سرینگر آخر سبز کیوں نہیں؟

2026-07-08
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

جَل جیون مشن:

2026-07-07
Next Post
پنک بال ٹیسٹ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 238 رن سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کی

انجری کے مسائل سے دوچار ہندوستان کی نظریں سیریز برابر کرنے پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.