پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-17
in ٹاپ سٹوری
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر///(ندائے مشرق ڈیسک)
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ انڈئن اسٹیٹ نے جموں کشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے اور یو ٹی کا ملک کے ساتھ انضمام ہوا ہے ۔
جموںکشمیر میں اپنی پانچ سالہ مدت کار مکمل ہونے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جموںکشمیر کا بھارت کے ساتھ مکمل انضمام ہوا ہے اور وہ اسے اپنے معیاد کار کی سب سے بڑی حصولیابی مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پر انڈئن اسٹیٹ نے اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے ۔
سنہا نے جموں کشمیر میں امن و قانون کی ذمہ داری فی الحال مرکزی وزارت داخلہ کے پاس ہی رکھنے کی وکالت کرتے ہو ئے کہا ’’جموںکشمیر ایک سرحدی علاقہ ہے ۔ہمارا ہمسایہ ایسا ہے جس کے بارے میں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیںہے ۔اس کیلئے یہ ضرور ہے کہ یہاں کا امن و قانون وزارت داخلہ دیکھے ۔ حالات جب معمول پر آئیں گے تو اس پر ضرور وزارت داخلہ غور کرے گی ‘‘۔
ایل جی ‘جو ۷؍ اگست کو اپنی معیاد مکمل کررہے ہیں نے کہا کہ انہوں نے جموںکشمیر کی ترقی اور امن کیلئے ایماندارانہ کوشش کی ہے ۔ان کاکہنا تھا ’’پانچ سال کی معیاد میں نے مکمل کی اور میں مطمئن ہوں کہ میں نے اپنے ضمیر ‘دانش اور صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایماندارنہ کوشش کی کہ کیسے جموںکشمیر میں ترقی ہو ‘ امن ہو‘یہاں کے لوگوں کے حالات کیسے مضبوط ہوں ‘کیسے روز گار ملے ‘‘۔
سنہا نے ’نئے کشمیر ‘ کا خاکہ کھینچتے ہو ئے کہا ’’نیا کشمیر یہی ہے کہ کشمیر میں امن ہے‘ کشمیر میں ہڑتال نہیں ہے پاکستان کا کوئی کلینڈر نہیں آتا ہے ۔نیا کشمیر یہی ہے کہ سنیما ہال چل رہے ہیں ۔۳۴ سال بعد محرم کا جلوس اب تین برسوں سے نکل رہا ہے ۔ہند مسلم سکھ عیسائی سب کے تہواروں کو مل کر منا رہے ہیں ۔امر ناتھ  یاترا احسن طریقی سے جاری ہے ‘ نوجوانوں کو روز گار مل رہا ہے ‘ معیشت دو گنی ہو گئی ہے ۔یہی میں سمجھتا ہوں کہ نیا کشمیر ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دہشت گردی کے الزامات میں لوگوں کو سرکاری نوکریوں سے برطرفی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں نکالا گیا وہ ماضی میں سرگرمی سے دہشت گردی سے جڑے رہے ہیں اور کچھ کو سزا بھی ملی ہے جبکہ کچھ سزا کاٹ رہے ہیں ۔
سنہا نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ اس ضمن میں کسی خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ان کاکہنا تھا’’سرکاری نوکوریوں سے برطرفی کے معاملے میں کسی مخصوص طبقے کو نشانہ نہیں بنایا جا رہاہے ۔ ممکن ہے کہ ایک کمیونٹی کے زیادہ لوگ نکالے گئے ہوں لیکن کئی  دوسرے طبقے کے لوگ بھی نکالے گئے ہیں ۔ اس میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔دفعہ۳۱۱ کو آئین کا حصہ سوچ سمجھ کر بنایا گیا اور اس پر آئین ساز اسمبلی میں کافی بحث ہوئی‘‘ ۔
سنہا کا اس ضمن میں مزید کہنا تھا’’اگر سٹیٹ کوکوئی خطرہ ہے تو اس پر کارروائی ہو نی چاہئے اور وہ کارروائی سوچ سمجھ کے کی جاتی ہے ۔پورا ڈوزئیر بنایا جاتا ہے اور ایک بھی ایسا کیس نہیں ملے گا جس کا کوئی پرانا سرگرم ٹیرر ریکارڑ نہیں رہاہے ۔کئی کو تو سزا ہو چکی ہے ۔اور یہ میں بار بار کہتا ہوں کہ کسی معصوم کو چھیڑا نہیں جائیگا اور یہ بھارت سرکار کی بھی پالیسی ہے ۔لیکن جو قصور وار ہیں ‘جو دہشت گردی پھیلاتے رہے ہیں جن سے سٹیٹ کو خطرہ ہے ‘ ان کیخلاف ہوگی ‘اسی لئے تو قانون بنا ہے‘‘ ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کو دہرایا کہ جموںکشمیر کو مناسب وقت پر سٹیٹ ہڈ ملے گا البتہ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ تھوڑا انتظار کیا جاناچاہئے ۔انہوں نے کہا’’ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ پہلے حد بندی ہوگی ‘ پھر اسمبلی الیکشن ہوں گے اور پھر مناسب وقت پر سٹیٹ ہڈ۔ حد بندی کے موقع پر بھی شک پیدا کیا گیا کہ بہت وقت لگ رہا ہے ۔الیکشن کو لے کر بھی غیر یقینی پھیلائی جا رہی تھی کہ یہ ہوں یا نہیں لیکن وہ پر امن طور پرہوئے ۔لوگوں نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے اور ایک منتخبہ سرکار معرض وجود میں آگئی ۔اب سٹیٹ ہڈ کی بات ہے تو اس پر پارلیمنٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے وہ ضرور پوری ہو گی‘لیکن  مرکزی قیادت نے ساتھ ہی کہا کہ ایک مناسب وقت پر۔ یہ وزیر اعظم نے بھی کئی بار کہا ۔مجھے لگتا ہے یہ یقین دہانی پوری ہو گی کب ہو گی اس کا لوگوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہئے  ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں اپنی حدود معلوم ہیں جن سے وہ کبھی باہر نہیں نکلیں گے ۔ان کاکہنا تھا ’’عمر سے میرے تعلقات ٹھیک ہیں ۔جہاں تک اختیارات کا سوال ہے تو تنظیم نو  ایکٹ میں ایل جی اور منتخبہ حکومت کے اختیارات  واضح ہیں۔ اگر کہیں کوئی کنفیوژن ہے تو اسے جلد حل کیا جائیگا ۔ایک بات میں ضرور کہنا چاہوں گا کہ مجھے اپنی حد معلوم ہے اور اس کے باہر جا کر میں کبھی کوئی کام نہیں کروں گا ۔عمرسے میری ملاقات کافی ہو تی رہتی ہے ۔ کئی بار ہو تی رہتی ہے ‘‘۔
۱۹۹۰ سے جموںکشمیر کے دہشت گردی کے متاثرین کے انصاف کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں سنہا کاکہنا تھا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائیگا ۔
ایل جی نے کہا’’۱۹۹۰ سے لے کر اب تک بہت ساری شکایات آئی ہیں۔کئی قسم کی شکایات ہیں ۔کسی کو مالی مدد نہیں ملی ‘ کسی کو ڈپنڈنٹ سرٹیفکیٹ  یا نوکری نہیں ملی ۔کسی کی ایف آئی آر درج نہیں ہو ئی ۔کسی کے گھر اور زمین پر قبضہ کیا گیا ۔کل میں بارہمولہ کے پروگرام میں تھا۔میں وہاں بڑا جذباتی ہواجس طرح لوگوں نے بیان کیا اس سے میں جذباتی ہوا ۔انتظامیہ کے افسران کے ساتھ فیصلہ ہوا کہ جو اہل لوگ ہیں انہیں سرکاری ملازمت دی جائیگی ۔کل بارہمولہ میں ۴۰؍احکامات تقسیم کئے گئے ۔جن کو کوئی مالی مدد نہیں ملی ہے ‘ان کے کیسوں پر بھی کام چل رہاہے ۔جہاں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے‘ وہاں درج ہو گی ۔یہ کوشش بھی ہو گی کہ اگر کوئی خود روز گار میں دلچسپی رکھتا ہوتو اسے وزیر اعظم مدرا یوجنا کے تحت مالی معاونت فراہم کی جائیگی ۔زمین پر قبضہ ہوا ہے اسے کیسے چھڑا لیا جائیگا اس پر بھی کام ہورہا ہے ‘‘۔
ایل جی نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ ان کے زخموں پر ‘ جن کی آواز کبھی نہیں سنی گئی ‘ ان پر مرہم لگانے کی یہ کوشش ہے ‘جن کو انصاف نہیں ملا‘جنہیں نوکری نہیںملی‘ جنہیں عزت نہیں ملی ‘ انہیں یہ سب دینے کی کوشش ہو رہی ہے‘‘ ۔
جموںکشمیر کے سکیورٹی منظر نامے پر بات کرتے ہوئے ایل جی نے کہا ’’ دہشت گردی کے حوالے سے پالیسیوں میں بڑا بدلاؤ آیا ہے  اور اس ضمن میں وزیر داخلہ ہدایات دیتے رہتے ہیں۔ مرکز کا ماننا ہے کہ جموںکشمیر میں امن خریدں گے نہیں بلکہ امن کو قائم کریں گے ۔فورسز نے ایسی صورتحال یہاں بنائی کہ اب پاکستان کے اشارے پر کوئی ہڑتال نہیں ہو تی۔رات کی زندگی کا لوگ مزہ لینے لگے ہیں۔ پتھر بازی بند ہو گئی ۔مقامی دہشت گردوں کی بھرتی کم ہو گئی ۔دہشت گرد جماعتیں کے بڑے کمانڈروں کو ماراگیا ۔اب یہ امن ‘ ترقی اور پراگریس ہمسایہ ملک کو پسند نہیں ہے اور اس نے جان بوجھ کر کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ دہشت گردی اس کی سٹیٹ پالیسی ہے ‘باہر سے دہشت گردوں کو یہاں بھیجنے کا کام شروع کیا ۔فورسز اس پر بھی مستعدی سے کام کررہے ہیں ۔کئی دہشت گر مارے گئے ہیں‘‘ ۔
سنہا نے انٹرویو میں کہا کہ وہ اسے ایک بڑی کامیابی مانتے ہیں کہ اب جموںکشمیر کا مقامی نوجوان دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار نہیں کررہا ہے ۔ان کاکہنا تھا ’’بڑی کامیابی میں یہ مانتا ہوں کہ جہاں سو‘ سوا سو ‘ڈیڑھ سو مقامی نوجوان دہشت گردی میں شامل ہو تے تھے وہیں اس سال صرف ایک نوجوان کی بھرتی ہوئی ہے جبکہ پچھلے سال ایسے نوجوانوں کی تعداد ۶ یا ۷ تھی ۔ تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے یہ عیاں ہو تا ہے کہ جو کزگزشتہ پانچ چھ سال کی ترقی ہو ئی ہے اس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔لوگ امن کے اسٹیک ہولڈر بن گئے ہیں ۔خوشحالی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں میں بدلاؤ آیا ہے‘‘ ۔
سنہا نے کہا کہ مجموعی طور پر جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ چھ برسوں میں بہت بدلاؤ آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یو ٹی میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے ۔
ایل جی نے کہا کہ سفافیت اور احتساب ایک بڑی پیش رفت ۔جبکہ  یہاں کی معیشت دو گنی ہو گئی ۔ان کاکہنا تھا’’بنیادی ڈھانچے کی بات کریں تو ہائی ویز اور ٹنلوں پر بڑے کام ہو ئے ۔ جب میں آیا تو جموںسے سرینگر ساڈھے آٹھ گھنٹے لگتے تھے ب چار ساڈھے چار گھنٹے لگتے ہیں۔ڈیڑھ لاکھ کروڑ کے پروجیکٹ چل رہے ہیں‘‘ ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر میںآئی آئی ٹی ‘آئی آئی ایم ‘ دو ایمز ‘ نفٹ  جیسے ادارے  وزیر اعظم مودی کے اقتدار میں ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی پیدا وار ۳۴۵۰ میگاواٹ ہوا کرتی تھی  لیکن اس شعبے پر گزشتہ پانچ برسوں میںکام ہوا اور اب مزید ۳۱۰۰ میگاواٹ بجلی آنے والے وقتوں میں پیدا ہو جائیگی ۔
سنہا نے کہا کہ جموںکشمیر کے سیاحتی شعبے کو بھی فروغ ملا اور گزشتہ سال ل ۲کروڑ ۳۸ لاکھ لوگ آئے تھے‘جس کی وجہ یہاں کی معیشت کو فروغ ملا اور یہاں کے لوگوں کو روزگار بھی ملا۔
ایل جی نے کہا کہ انڈسٹری میں پہلے نجی سرمایہ کاری کم ہوا کرتی تھی ‘۱۴ہزار کروڑ ہوا کرتا تھا ‘نئی پالیسی کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوا ۔ ’’اب دس بارہ ہزار کروڑ مالیت کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اس کی وجہ ے بھی روز گار ملا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر میں بہتر کام ہوا ۔امن ‘ترقی پراگریس اور’ لوگ پہلے‘ کی پالیسی رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گوررن نے کہا کہ  آپریشن سندور جاری ہے کایہ مطلب ہے کہ ہماری فوج الرٹ ہے اور وہ کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کی وہ اہل ہے ۔
سنہا نے کہا’’تین دنوں میں دیش اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح دہشت گردی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔جب پاکستان نے حماقت کی اورہماری فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو  پاکستان کو یہ پیغام دیا گیا کہ وہاں جو کچھ بھی ہے وہ بھارت کی جیب میں ہے اس لئے وہ گھٹنوں پر آگیا،مجھے لگتاہے کہ ہمارے ثبوت دنیا نے دیکھا ‘ پاکستان کے جھوٹے ثبوتوں کو کسی نے نہیں دیکھا ۔‘‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئندہ ۸دنوں میں جموں کشمیر میں شدید بارشیں‘محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 

Next Post

قصہ گائے کی چوری اور گرل فرینڈ کا !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

قصہ گائے کی چوری اور گرل فرینڈ کا !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.