جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی:اُوڑی میں لوگ نفسیاتی دباو کا شکار

بچوں میں رات کو ڈر کر جاگنے ‘ تعلیمی تسلسل کے ٹوٹنے کی شکایات عام 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in اہم ترین
A A
شیلنگ کے زخم ذہنوں پر باقی:اُوڑی میں لوگ نفسیاتی دباو کا شکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اُوڑی میں مئی کے مہینے میں پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید شیلنگ نے اگرچہ اب وقتی طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، لیکن نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی آبادی خاص طور پر خواتین و بچے اب بھی شدید نفسیاتی صدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ انکشاف’‘انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیوروسائنسز‘کشمیر کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔
انسٹی چیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے تحت چلنے والے چلڈرن گائیڈنس اینڈ ویل بینگ سینٹر کی ٹیم نے یونیسف اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اُوڑی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں عام شہریوں میں شدید ذہنی دباؤ، پریشانی، نیند نہ آنا، اور بچوں میں خوف کی واضح علامات دیکھنے کو ملیں۔
ٹیم نے۳۶۰۰سے زائد افراد کو فوری نفسیاتی امداد، دوائیں، مشورے اور ذہنی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
رپورٹ کے مطابق، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لائن آف کنٹرول کے قریب رہتے آئے ہیں، لیکن اس بار کی شیلنگ اتنی شدید اور غیر متوقع تھی کہ وہ مکمل طور پر بے خبر اور غیر محفوظ تھے ۔ کئی گھر تباہ ہوئے ، درجنوں افراد بے گھر ہوئے ، اور روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق، خواتین میں سب سے زیادہ فکر اپنے بچوں، گھریلو سامان اور مردوں کی واپسی کی غیر یقینی صورتحال پر مرکوز تھی۔ بچوں میں رات کو ڈر کر جاگنے ، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور تعلیمی تسلسل کے ٹوٹنے کی شکایات عام پائی گئیں۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ محض عارضی نفسیاتی امداد کافی نہیں۔ مقامی برادریوں میں نیم مستقل ذہنی صحت کلینک، اساتذہ و رضاکاروں کی تربیت، اور ذہنی صحت کی خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ متاثرہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے اسکولوں میں تخلیقی سرگرمیوں، کھیلوں، اور صدمے سے نکلنے کی تربیت پر مبنی پروگرامز شروع کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ’ٹیلی مناس‘جیسے ذہنی صحت ہیلپ لائنز کو فروغ دیا جائے تاکہ ہر فرد وقت پر مدد حاصل کر سکے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

Next Post

نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کی توجہ مرکوز :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر حکومت کی توجہ مرکوز :مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.