بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آج ۱۳ جولائی ہے اور تعطیل بھی 

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

اللہ میاں کے ہاں دیر ہے‘ لیکن اندھیر نہیں ہے‘ بالکل بھی نہیں ہے… لیکن صاحب ایسا بھی نہیں ہے کہ اللہ میاں ہر ایک عرضی ‘ ہر ایک درخواست ‘ ہر ایک التجا‘ہر ایک فریاد کا جواب دینے میں دیر کرتا ہے… ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ کبھی کبھی تو پلک جھپکتے ہی عرضی کو اللہ میاں کے دربار میں قبولیت کا شرف ملتا ہے اور… اور ہمیں لگتا ہے کہ این سی کی اس عرضی ‘ اس درخواست کو بھی شرف قبولیت بخشا گیا… وہ کیا ہے کہ این سی نے کہاتھا… وعدہ کیا تھا… پچھلے سال وعدہ کیا تھا کہ آگلے سال یعنی امسال ۲۰۲۵ میں ۱۳ جولائی کو تعطیل ہو گی… جی ہاں ۱۳ جولائی کو… شہداء …۱۹۳۱ کے شہداء کی برسی پر کشمیر میں تعطیل ہو گی ‘ اسی طرح جس طرح پہلے ہوا کرتی تھی… لیکن اب گزشتہ پانچ سالوں سے نہیں ہو تی ہے… بالکل بھی نہیں ہو تی ہے… لوگوں کو لگا کہ این سی کا ۱۳ جولائی کو تعطیل کا وعدہ … محض ایک وعدہ ہی ثابت ہو گا… اس کے علاوہ کچھ اور نہیں ہو گا…اس وعدے کا بھی وہی حشر ہو گا جو این سی کے دوسرے وعدوں کا ہوا کہ… کہ اس جماعت کو اقتدار کے مزے لوٹتے ہوئے آٹھ ماہ ہو گئے اور… اور ان آٹھ ماہ میں اس جماعت نے اینے انتخابی منشور کا آٹھ فیصد تو دور… آٹھ الفاظ کیاآٹھ حروف کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایا …لیکن ۱۳ جولائی کے حوالے سے نہیں … یہ ایک وعدہ ہے جو پورا ہوا ہے… کیسے ہوا ہے ‘ یہ اہم نہیں ہے‘ اہم یہ ہے کہ این سی کا لوگوں سے ۱۳ جولائی کے حوالے سے کیا ہوا وعدہ پورا ہو گیا ہے اور… اور اس لئے ہو گیا ہے کہ…کہ آج ۱۳ جولائی ہے… آج ۱۹۳۱ کے شہداء کی برسی ہے اور… اور آج جموں کشمیر میں تعطیل ہے … آج تمام اسکول اور کالیج بند ہیں… سرکاری دفاتر بھی مقفل ہیں … آج سبھی اپنے اپنے گھروں میں اس تعطیل کا لطف لے رہے ہیں… مزے کررہے ہیں اور… اور اس لئے کررہے ہیں کیونکہ اللہ میاں نے این سی کی سنی … اس کی فریاد کو سنا‘ اسے اَن سنا نہیں کیا اور… اور آج ۱۳ جولائی ہے… اور چھتی بھی ہے‘ تعطیل بھی ہے کیونکہ آج اتوار ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن سڑک حادثے میں ۴ہلاک،۶ دیگر زخمی  

Next Post

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کتب بینی کا کم ہو تا شوق

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

آج کی ڈیجیٹل دنیا میں کتب بینی کا کم ہو تا شوق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.