جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

سخت سکیورٹی میں۵ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے کشمیر روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-04
in اہم ترین
A A
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

سرینگر///
جنوبی کشمیر میں۳ہزار۸سو۸۰ میٹر کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کی طرف بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے یاتریوں کے پہلے قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی شری امرناتھ جی یاترا جمعرات کی صبح با قاعدہ شروع ہوئی۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے وسطی کشمیر میں بالتل بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ننون پہلگام بیس کیمپ س سیول اور پولیس افسروں نے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ یاتریوں کے پہلے قافلے میں مرد ، خواتین، بچے اور سادھو شامل تھے ‘گھپا کی طرف روانہ ہوئے ۔
ایک خاتون یاتری نے میڈیا کو بتایا’’پہلے جتھے کے ساتھ یاترا کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے ، اتنی خوشی زندگی میں کبھی محسوس نہیں کی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور بابا بولے ناتھ کا درشن کریں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی صرف بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ۵ ہزار ۸سو۹۲یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا۔یاتریوں کا پہلا قافلہ دوپہر کو کشمیر پہنچا تھا جس کا یہاں ترتپاک استقبال کیا گیا۔
دریں اثنا حکومت اور شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے یاترا کے جڑواں راستوں پر سیکورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ اہم سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ زمین پر سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ حکام نے قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کی نگرانی کے نیٹ ورک کو بھی مضبوط کیا ہے ۔
یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے جموں و کشمیر کی حکومت نے امرناتھ گھپا کو جانے والے تمام راستوں کو ’نو فلائنگ زون‘قرار دیا ہے ، جس میں یاترا کے دوران ڈرون اور غبارے سمیت کسی بھی فضائی آلات کے استعمال پر پابندی ہے ۔
دریں اثنا شری امرناتھ جی یاترا کیلئے۵ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں جمعرات کی صبح کشمیر کیلئے روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح۵ہزار۲۴۶یاتریوں کا دوسرا قافلہ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ۲۶۸چھوٹی بڑی گاڑیوں میں بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کیلئے روانہ ہوا۔
ان نے مزید کہا کہ ان یاتریوں میں سے۳ہزار۳۵۳یاتری ننون پہلگام جبکہ ایک ہزار۹۹۳ یاتری بالتل کیمپ کے لئے روانہ ہوئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی صبح ۵ہزار سے زیادہ یاتریوں کو بھگوتی نگر بیس کمیپ سے روانہ کیا جن کا کشمیر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ادھر حکومت اور شرائن بورڈ نے یاتریوں کی سیکورٹی و دیگر سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
امسال ۳۸دنوں پر محیط یہ یاترا؍۹اگست کو رکشا بندھن کے اختتام پذیر ہوگی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Next Post

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
Next Post
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.