جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

منشیات سماج کو کھوکھلا کرتی ہے : سنہا

منشیات سے پاک سماج کیلئے متحد ہیں:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-27
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/۲۶جون
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کیلئے لوگوں کو متحد ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سے نہ صرف انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے بلکہ یہ وبا ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی کمزور کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس وبا کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کو مضبوط کرنا چاہئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو منشیات کی لعنت اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
سنہا نے کہا’’منشیات کے استعمال سے نہ صرف زندگیاں ضائع ہوجاتی ہیں بلکہ یہ ہمارے سماجی تانے بانے کو بھی کمزور کر دیتا ہے‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر‘آئیے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں‘‘۔انہوں نے کہا’’میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کیلئے ہاتھ بٹائیں، بیداری عام کریں اور اس برائی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مضبوط کریں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال۲۶جون کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے وقف ہے ۔
اس دوران جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منشیات کے خلاف جنگ کے لئے یک جٹ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان مواقع کے مستحق ہیں، نشے کی لت میں پڑنے کے نہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’اس سلسلے میں میری حکومت مضبوط بحالی، بیداری اور نفاذ کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو منشیات کی لعنت اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’آج‘منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن پر، ہم منشیات سے پاک جموںکشمیر کے لیے متحد ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہمارے نوجوان مواقع کے مستحق ہیں، نشے کی لت میں پڑنے کے نہیں‘‘۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا’’میری حکومت مضبوط بحالی، بیداری اور نفاذ کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’آئیے اپنے مستقبل کو مل کر محفوظ رکھیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ منشیات کی لعنت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال۲۶جون کو منایا جاتا ہے ۔ یہ دن منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

Next Post

جموں:راجوری‘ پونچھ اور ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشیں  بادل پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین ہلاک‘چار کو بچا لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post

جموں:راجوری‘ پونچھ اور ڈوڈہ میں موسلا دھار بارشیں  بادل پھٹنے سے دو بچوں سمیت تین ہلاک‘چار کو بچا لیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.