جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

آج سے وادی اور جموں میں بارشوںکا امکان ہے :محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-25
in اہم ترین
A A
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 

Heat

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
کشمیر میں گرمی کی شدید لہر آ ج بھی جاری رہی اور سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۵ء۳۵ سینٹی گردیڈ درج ہوا ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بدھ سے وادی میں بارشوں کاامکان ہے جس سے لوگوں کو اس جھلستی گرمی سے راحت ملے گی ۔
جاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے لوگوں کو جھلسانے والی گرمی سے راحت مل سکتی ہے ۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں ۲۵سے۲۷جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے ، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۴جون کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ۲۵سے۲۷جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم جموں صوبے میں اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ۲۸جون سے۲جولائی تک کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں ۲۵سے۲۷جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے ، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور دریائوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے ۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی، دوا پاشی اور کھاد استعمال کرنے سے پر ہیز کریں۔
اس دوران وادی کشمیر جو اپنے معتدل اور خوشگوار موسم کے لیے مشہور ہے ، اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، جس نے نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے بلکہ لوگوں کو سخت اذیت میں بھی مبتلا کر دیا ہے ۔
گرمی کی اس شدید لہر سے بچنے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ قدرتی چشموں، ندی نالوں اور آبشاروں کا رخ کر رہے ہیں۔
خاص طور پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، قاضی گنڈ ، کوکر ناگ اور وسطی کشمیر کے کنگن، گاندربل اور سونہ مرگ میں میں عوام کی بڑی تعداد قدرتی پانی کے ذخائر میں نہاتے اور ٹھنڈک حاصل کرتے نظر آ رہی ہے ۔
جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معمر شہری۷۰سالہ غلام رسول نے کہا’’ایسی گرمی تو ہم نے صرف جموں میں دیکھی تھی۔ اب تو پہاڑی علاقوں میں بھی برداشت سے باہر ہے ۔ صرف چشمے ہی اب سکون دیتے ہیں‘‘۔
قاضی گنڈ کے نزدیک واقع پانزتھ چشمہ، جو تقریباً۵۰۰چھوٹے چشموں پر مشتمل ہے ، مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔یہاں روزانہ سینکڑوں نوجوان نہانے اور گرمی سے بچنے کے لیے پہنچتے ہیں۔
ویری ناگ کے رہائشی نیاز احمد شاہ نے کہا’’ہر سال موسم میں اتار چڑھاؤ آتا ہے ، لیکن اس بار تو یوں لگتا ہے جیسے آگ لگی ہو‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے نوجوان چشموں اور آبشاروں میں نہ صرف نہا کر سکون حاصل کر رہے ہیں بلکہ فوٹو گرافی اور سوشل میڈیا کے لیے بھی ان مقامات کا استعمال کر رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ روز تک مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے ، اور شہریوں کو پانی زیادہ پینے اور دھوپ سے بچنے کی ہدایت دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

Next Post

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.