منگل, جون 24, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ضمنی انتخاباتـ آپ کو دو، بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کو ایک ایک سیٹ

ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا، ہر کوئی پرعزم تھا :پرینکا گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-24
in اہم ترین
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بھارتیہ ریل کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت میں سبزی کے مقامی پکوان پیش کریگی 

آپریشن سندور نے دہشت گردوں میں خوف پیدا کیا :راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی///
مختلف ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی ( آپ ) دو سیٹیں برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور ترنمول کانگریس نے ایک ایک سیٹ جیت لی ہے ۔
پیر کو چار ریاستوں میں۱۹جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی میں، آپ نے پنجاب میں اپنی حکومت والی لدھیانہ ویسٹ سیٹ کو برقرار رکھا۔ اس کے ساتھ ہی، پارٹی نے حکمران بی جے پی کے خلاف جیت درج کرکے گجرات کی ویساوادر سیٹ کو بھی برقرار رکھا ہے ۔
گجرات میں کڈی سیٹ بی جے پی کے قبضے میں رہی۔کانگریس پارٹی نے کیرالہ میں حکمراں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (این ڈی ایف) کو نیلمبور سیٹ پر الٹ پھیر کرتے ہوئے شکست دی۔
آپ امیدوار سنجیو اروڑہ نے لدھیانہ مغربی اسمبلی سیٹ پر قریبی حریف کانگریس کے بھارت بھوشن آشو کو شکست دی۔
آپ لیڈر اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے لدھیانہ ویسٹ سیٹ کی کامیابی پر سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ’’بڑے مارجن سے جیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ریاست کے لوگ ہماری حکومت کے کام سے بہت خوش ہیں۔ ہم ضمنی الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے ہر وعدے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ‘‘۔
پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ کو جیتنے کے لیے پوری سرکاری مشینری کا استعمال کیا ہے ۔
گجرات اسمبلی کی دو نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ایک سیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ایک عام آدمی پارٹی (آپ) کے کھاتے میں گئی ہے ۔ آپ کے اٹالیا گوپال نے ریاستی اسمبلی کی ویساوادر سیٹ پر بی جے پی امیدوار کریت پٹیل کوشکست دی۔
ریاست کی کڈی (محفوظ) سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار راجیندر کمار (راجو بھائی) دنیشور چاوڑا نے کانگریس کے رمیش بھائی چاوڑا کوشکست دی۔
کیرالہ میں، کانگریس امیدوار آریدان شوکت نے نیلمبور سیٹ پر حکمران لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کی مضبوط انتخابی مہم کا سامنا کرتے ہوئے حکمران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) (سی پی آئی-ایم) کے امیدوار ایم سوراج کو شکست دی۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس جیت پر کہا ’’ہم نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا، ہر کوئی پرعزم تھا اور ایک ہی مقصد پر مرکوز تھا، یہ اس کامیابی کا سب سے اہم سبق ہے ۔ آریدان شوکت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، جن کی لگن اور خدمت چمک اٹھی ہے ‘‘۔
مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ حکمراں ترنمول کانگریس کے کھاتے میں رہی۔ اس نشست پر پارٹی کی امیدوار علیفہ احمد نے کامیابی حاصل کی۔ محترمہ علیفہ نے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آشیش گھوش کو شکست دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۰ہزار کروڑ روپے سے زائد کے سڑک منصوبے منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش
اہم ترین

بھارتیہ ریل کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت میں سبزی کے مقامی پکوان پیش کریگی 

2025-06-24
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

آپریشن سندور نے دہشت گردوں میں خوف پیدا کیا :راج ناتھ سنگھ

2025-06-24
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
اہم ترین

پہلگام حملہ: دو سہولت کار این آئی اے کی پانچ روزہ ریمانڈ میں

2025-06-24
آپریشن سندھو:اب تک ۸۲۷ بھارتی شہریوں کو ایران سے بحفاظت واپس وطن لایا گیا
اہم ترین

آپریشن سندھو:اب تک ۸۲۷ بھارتی شہریوں کو ایران سے بحفاظت واپس وطن لایا گیا

2025-06-22
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل

2025-06-22
اہم ترین

راجناتھ سنگھ کو اعلیٰ فوجی افسران نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی

2025-06-22
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

اسرائیل اور ایران حملے بند کرکے بات چیت کا راستہ اپنائیں:وزیر اعلیٰ

2025-06-22
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی میں ’بے حد‘تاخیر ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے :فاروق

2025-06-22

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.