اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امرناتھ یاترا:جموںکشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-21
in تازہ تریں
A A
یاترا کیلئے اضافی فورسز وارد کشمیر

Yatra

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
یاترا کے روایتی راستوں پر بڑی تعداد میں پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ کئی مقامات پر موبائل بینکرز اور چیک پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں کی سلامتی کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔
حکام کے مطابق، یاترا؍۳جولائی سے دونوں روایتی راستوں پہلگام (اننت ناگ) اور بالتل (گاندر بل) سے شروع ہوگی، جس کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں نے زمین، فضا اور ڈیجیٹل ذرائع سے نگرانی کا مضبوط نظام قائم کیا ہے ۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا’یاترا کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کئی سطحوں پر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھائی گئی ہے ، اور ہر اہم مقام پر پیرا ملٹری دستے تعینات کیے گئے ہیں‘۔
یاترا روٹوں پر جگہ جگہ موبائل بینکرز قائم کیے گئے ہیں جن پر نیم فوجی دستے تعینات ہیں۔ ان بینکرز میں نہ صرف جدید اسلحہ اور حفاظتی سامان موجود ہے بلکہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرے ، ڈرونز اور گاڑیوں کی تلاشی کیلئے جدید آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے انتظامات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ مربوط اور سخت ہیں۔ یاترا کے راستوں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں، انسدادِ تخریب کاری دستوں اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔
حکومت نے اس سال یاتریوں کی حفاظت کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹیفکیشن ٹریکنگ سسٹم بھی نافذ کیا ہے ، جس کے ذریعے ہر یاتری کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن مراکز، قیام گاہیں اور لنگر پوائنٹس پر بھی معیاری سہولیات اور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق مقامی پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی اور ریاستی انتظامیہ کے درمیان قریبی اشتراک عمل میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کو پرامن، محفوظ اور سہل بنایا جا سکے ۔ ہر ضلع میں کنٹرول رومز اور ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں تاکہ یاتریوں کی فوری رہنمائی کی جا سکے ۔
واضح رہے کہ امسال کی امرناتھ یاترا اپریل میں پہلگام کے نزدیک پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہو رہی ہے جس میں۲۶؍افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس حملے کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی کی ہے ۔
سکیورٹی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس مرتبہ سیکیورٹی کا دائرہ نہ صرف زمینی راستوں بلکہ آن لائن نیٹ ورک پر بھی وسیع کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ حرکت پر فوری کارروائی کی جا سکے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور۳۸دنوں پر محیط اس مذہبی یاترا کے دوران لاکھوں یاتریوں کی آمد متوقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندھو:ایران نے بھارت کیلئے فضائی حدود کھول دیں

Next Post

’آئندہ دنوں میں بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

’آئندہ دنوں میں بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.