جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘

کہا اب یاتریوں کی آمد کا انتظار ہے /صوبہ جموں میں گرمیوں کے موسم کیلئے بنیادی خدمات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-20
in اہم ترین
A A
عمرعبداللہ ’آرام دہ‘ امرناتھ یاترا کیلئے کئے گئے انتظامات سے’ مطمئن‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں//
جموں کشمیر کے وزیر اعلی‘ عمر عبداللہ نے جمعرات کو ضروری خدمات اور سامان کی فراہمی کا جائزہ لیا ، اور ۳جولائی سے شروع ہونے والی آرام دہ اور پرسکون سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۳۸روزہ یاتراپہلگام اور بالتل کے جڑواں راستوں سے شروع ہونے والی ہے۔ یاتریوں کا پہلا دستہ یاترا کے آغاز سے ایک دن پہلے بھگوتی نگر سے کشمیر کے لیے روانہ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے سانبہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا’’میں نے جموں میں گرم موسم کے حالات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈویڑنل کمشنر سمیت تمام افسران موجود تھے۔ میں نے محرم اور امرناتھ یاترا کے انتظامات کے بارے میں پوچھا۔ میں اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا ’’اب ہم یاتریوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کی یاترا آرام دہ ہو‘‘۔
حکام نے وزیر اعلی کو امرناتھ یاترا کی جاری تیاریوں سے آگاہ کیا ، جس میں جموں و کشمیر کے گیٹ وے لاکھن پور سے رامبن کے بانہال میں لامبر تک تفصیلی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کوامرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی آر ایف آئی ڈی ، رجسٹریشن مراکز ، قیام گاہوں ، لنگر کی سہولیات اور دیگر اہم تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔
وزیر اعلی نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر سفر کے لیے کٹ آف ٹائم کی وسیع تشہیر کریں ، جو امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں اور سیاحوں کے لیے یکساں ہوگا۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے آج سول سیکرٹریٹ جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میںصوبہ جموں میں جاری گرمیوں کے موسم کے دوران بنیادی خدمات، ضروری رسد کی فراہمی اور اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری، وزرأ سکینہ اِیتو، ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے علاوہ چیف سیکرٹری اتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، آئی جی پولیس جموں اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے جبکہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا ہے۔
دورانِ میٹنگ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے وزیر اعلیٰ کو مختلف محکموں کی کارکردگی اور موسم گرما کے لئے تیار کئے گئے ایکشن پلان کے بارے میںبریف کیا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جے پی ڈِی سی ایل نے ٹرانسفارمروں کا وافر سٹاک رکھا ہے اور پاور گرڈ پر لوڈ کم کرنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
عمرعبداللہ نے بجلی کی کم سے کم بندش، کرنٹ لائنز اور ٹرانسفارمروں کے زیادہ گرم ہونے سے بچاؤ کے لئے بجلی کی تقسیم کے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیا۔
میٹنگ میں جل شکتی محکمہ اور جموں میونسپل کارپوریشن کے کام کاج بالخصوص پانی کے ٹینکروں، پانی کے چھڑکنے والے، اینٹی سموگ گنوں اور واٹر کولروں کی مرمت کے حوالے سے بات چیت کی گئی تاکہ شہریوں کو شدید گرمی میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے نئی آبادی والے علاقوں میں پانی کی قلت کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے جل شکتی محکمہ اور میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ان علاقوں میں ٹینکروںکے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
عمرعبداللہ نے ان علاقوں میں زیر تکمیل واٹر سپلائی سکیموں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی جہاں پانی کی شدید قلت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے فارسٹ فائر رسپانس میکانزم اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں فوری ردِّعمل دیا جا سکے۔
محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ پورے ڈویژن میں اَدویات کی وافر مقدار دستیاب ہے اور گرمی سے متعلق بیماریوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ بیداری مہمات بالخصوص حساس آبادی کے لئے بھی جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جن میں نہروں کی صفائی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے شامل ہیں۔مون سون کے پیش نظرچوبیس گھنٹے کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام سکیموں کے تحت ضروری اجناس کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آئندہ محرم الحرام اور شری امرناتھ جی یاترا کیلئے کئے گئے وسیع تر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
صوبائی کمشنرجموں نے وزیر اعلیٰ کو محرم الحرام کے جلوسوں کے طے شدہ راستوں، بجلی، پانی، صحت اور دیگر بنیادی خدمات کی دستیابی کے اِنتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
کمار نے شری اَمرناتھ جی یاترا ء کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کیں جن میں لکھن پور سے لے کر لمبر، بانہال، رام بن تک کے راستے شامل ہیں۔اُنہوں نے آر ایف آئی ڈِی سسٹم، رجسٹریشن مراکز، قیام گاہیں، لنگر سہولیات اور دیگر اہم اِنتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جو یاترا کی ہموار تکمیل کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر یاترا کے دوران یاتریوں اور سیاحوں کیلئے مقرر کردہ سفر کے کٹ آف ٹائم کو وسیع پیمانے پر مشتہر کیا جائے تاکہ عوام کو پیشگی معلومات فراہم کی جا سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

Next Post

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.