جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے : ایل جی سنہا

صرف پچھلے تین برسوں میں جموں وکشمیر میں ایک لاکھ۱۶ہزارکروڑ رویے مالیت کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in اہم ترین
A A
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے : ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ریل سے جوڑنے کر متحد ہندوستان کا خواب اب محض نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے ۔
سنہا نے کہا کہ یہ خواب وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کی بدولت پورا ہوا ہے جنہوں نے کشمیر ریل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چناب ریل پل اور انجی برج کا افتتاح کرنے کے بعد سپورٹس اسٹیڈیم کٹرا میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
ایل جی نے کہا’’وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر اور کشمیر ریل پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کر کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جسمانی اور جذباتی طور پر ملک کے دونوں سروں کو جوڑ دیا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس طرح آج سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی طرف سے تصور کردہ قومی یکجہتی کے دیرینہ خواب کو پورا کیا گیا‘‘۔
جموں کشمیر میں ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’صرف پچھلے تین برسوں میں جموں وکشمیر میں ایک لاکھ۱۶ہزارکروڑ رویے مالیت کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، جو ایک مثالی کارنامہ ہے ‘‘۔
سنہانے کہا’’پل، شاہراہیں، سرنگیں، اور ریل رابطے صرف بنیادی ڈھانچہ نہیں ہیں بلکہ جموں وکشمیر کی ترقی کی ایک نئی علامت ہیں‘‘۔
ان کا زور دے کر کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر میں جدت و اضافے نے ترقی کے نئے ستونوں کی بنیاد رکھی ہے اور خطے کے لوگوں کے لیے ’تقدیر کی نئی لکیر‘کھینچ دی ہے ۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے منوج سنہا نے کہا’’۲۲؍اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں۲۶معصوم جانیں تلف ہوئیں، پھر آپریشن سندور کے تحت ہمارا جواب بہت تیز اور مضبوط تھا جس نے ایک مناسب پیغام دیا کہ جموں و کشمیر کی سرزمین پر دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔
ایل جی نے وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف جموں و کشمیر کو تعمیر و ترقی کے عروج پر پہنچایا ہے بلکہ اس کے لوگوں کے دلوں میں نئی امید، فخر اور مواقع بھی پیدا کئے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 2 افراد کی موت ,5 دیگر زخمی

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.