جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

عید بازاروں میں مایوسی کا عالم، کاروبار 50 فیصد تک گر گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in تازہ تریں
A A
کشمیر:ماہ رمضان کے بیچ گراں بازاری اور بجلی کی نایابی سے لوگ پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر///
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ، مگر وادی کشمیر میں اس بار نہ بازاروں میں وہ روایتی چہل پہل ہے اور نہ ہی خریداروں کا وہ ہجوم جو عید سے پہلے عام طور پر نظر آتا تھا۔
خاص طور پر شہر خاص اور دیگر علاقوں کے تاجر و دکاندار اس بار کی عید کو ‘سب سے مایوس کن’ قرار دے رہے ہیں، جنہیں حالیہ پہلگام حملے اور اس کے بعد پیدا شدہ غیر یقینی صورتحال نے گہری معاشی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔
شہر خاص کے معروف تجارتی مرکز جامع مسجد مارکیٹ کے دکاندار ریاض احمد نے یو این آئی سے گفتگو کے دوران بتایا ’’گزشتہ عیدوں کے مقابلے میں اس بار خریداروں کی تعداد نہایت کم ہے ، دکانوں پر ویرانی چھائی ہوئی ہے اور تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا شدہ فضا نے عام لوگوں کو بازاروں سے دور کر دیا ہے اور مجموعی خریداری میں کم از کم۵۰فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔
اسی مارکیٹ میں ریڈی میڈ کپڑوں کا کاروبار کرنے والے ایک اور دکاندار نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ عید قریب ہے لیکن خریدار بہت کم آ رہے ہیں۔ اس کے پیچھے صرف کشیدہ حالات ہی نہیں بلکہ کچھ مقامی عناصر کی خود غرضی بھی ہے جو سوشل میڈیا پر لالچ دے کر لوگوں کو مخصوص دکانوں کی جانب راغب کر رہے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا، خاص طور پر فیس بک پر چند افراد لوگوں کو ‘تحائف’ اور ‘رعایت’ کی آڑ میں مخصوص دکانوں پر کپڑے لانے کی ترغیب دے رہے ہیں، جس کے خلاف تاجروں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کی، اگرچہ مذکورہ فیس بک ایڈمن نے بعد میں معافی مانگ لی، مگر وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ہمیشہ ایک خاص دلچسپی کا مرکز ہوتی ہے ، مگر اس بار عید گاہ سری نگر میں بھی حالات مایوس کن ہیں۔ چرار شریف سے آئے بیوپاری نذیر بڈانہ کا کہنا ہے ’’ہم چار دن سے یہاں بیٹھے ہیں مگر ابھی تک ایک بھی بھیڑ فروخت نہیں ہوئی‘‘۔
ان کا شکوہ تھا کہ مقامی لوگ زیادہ تر راجستھان اور ہریانہ سے آئے بیوپاریوں سے جانور خرید رہے ہیں، جب کہ ہم جو خود یہاں کشمیر میں بھیڑ پالتے ہیں، ہمیں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔
نذیر بڈانہ کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو وہ خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہوں گے ، جس سے ان کے سال بھر کی محنت ضائع ہو جائے گی۔ایک اور بیوپاری طابش احمد نے بھی اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد یہاں معاشی مندی چھا گئی ہے ۔ خریدار بہت کم ہیں اور جو آ بھی رہے ہیں وہ قیمتیں پوچھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وادی کے بازاروں میں اس وقت صرف کھانے پینے کی اشیا اور بیکری دکانوں پر ہی کچھ حد تک رش دیکھنے کو مل رہا ہے ، جب کہ ملبوسات، جوتے ، اور دیگر عید کی خریداری سے جڑے شعبے تقریباً خالی نظر آ رہے ہیں۔
تاجروں نے حکومت اور عوام دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدہ حالات کے باوجود مقامی بازاروں پر اعتماد کریں اور خاص طور پر مقامی بیوپاریوں سے قربانی کے جانور خرید کر ان کی معاشی مدد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو کشمیر کا روایتی عید کاروبار ختم ہو جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خطہ حج۲۰۲۵:’مسلمان بدعت اور غیبت سے دور رہیں اور چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھیں‘

Next Post

عید قربان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عید قربان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.