جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کا نیتن یاھو کو ایران سے مذاکرات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کا مشورہ: امریکی عہدیدار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-29
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

واشنگٹن///
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ٹیلیفون پر خبردار کیا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھائیں جو واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کو خطرے میں ڈال دے۔ یہ انکشاف امریکی ویب سائٹ "ایکسيوس” نے وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کیا ہے۔
عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اور دیگر سینئر امریکی حکام حالیہ ہفتوں میں اس اندیشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے یا کوئی اور ایسا اقدام اٹھا سکتا ہے جو ان مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بنجمن نیتن یاھو کو پیغام دیا کہ وہ اس وقت کشیدگی نہ بڑھائیں جب وہ خود ایک پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس گفتگو کا پس منظر واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت کا واقعہ تھا، جس کے بعد یہ رابطہ کیا گیا۔
ٹرمپ نے نیتن یاھو کو یقین دہانی کرائی کہ اگر سفارتی حل ناکام ہوتا ہے تو "دوسرا راستہ” اب بھی موجود ہے، تاہم ان کی اولین ترجیح یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے کسی حل تک پہنچا جائے۔
امریکی حکام میں یہ خدشہ بھی پایا جاتا ہے کہ نیتن یاھو صدر ٹرمپ کی پیشگی منظوری کے بغیر بھی فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔
ادھر امریکی وزیر داخلہ کرسٹی نوم نے اتوار کو یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں صدر ٹرمپ کا یہی پیغام پہنچایا کہ ایسی کوئی بھی کارروائی مذاکرات کو سبوتاژ کر سکتی ہے۔
"فاکس نیوز” سے گفتگو میں نوم نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو سے "صاف اور دوٹوک” بات ہوئی ہے اور انہوں نے زور دیا ہے کہ تمام فریقوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو اپنا راستہ خود طے کرنے دینا چاہیے۔
نوم نے مزید بتایا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کو کئی ہفتے یا مہینے تک طول دینے کے حق میں نہیں بلکہ وہ آئندہ چند دنوں میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی عہدیدار کے مطابق نوم نے نیتن یاھو سے کہا کہ "ہمیں صرف ایک ہفتہ دیں”۔
ادھر اسرائیل نے بھی ایسی صورت حال کے لیے تیاری کر رکھی ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت ناکام ہو جائے تو فوری طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جا سکے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی فضائیہ نے تین گھنٹے میں 112 یوکرینی ڈرون مار گرایا

Next Post

سعودی کابینہ کا کویت کے ساتھ مشترکہ تیل کی دریافت کو دو طرفہ تعاون کو حوصلہ افزا پیش رفت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا
عالمی خبریں

اسرائیل میں چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ووٹنگ، نیتن یاہو کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا

2026-10-28
صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم
عالمی خبریں

صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد فلیویو بولسونارو کے برازیل چھوڑنے پر پابندی، پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

2026-10-28
عالمی خبریں

یوکرین جنگ کے دوران شمالی کوریا کے فوجیوں کو میدانِ جنگ کا قیمتی عملی تجربہ حاصل ہو رہا ہے: امریکی جنرل

2026-10-28
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین

2026-10-28
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
عالمی خبریں

امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

2026-10-28
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا

2026-10-28
عالمی خبریں

سمندری طوفان ارنب کے خطرے کے پیش نظر نیپال میں ہائی الرٹ، شدید بارش، تیز ہواؤں اور برف باری کا خدشہ

2026-10-28
عالمی خبریں

ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک

2026-10-28
Next Post
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات

سعودی کابینہ کا کویت کے ساتھ مشترکہ تیل کی دریافت کو دو طرفہ تعاون کو حوصلہ افزا پیش رفت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.