ماسکو//
روسی فضائیہ نے گزشتہ تین گھنٹے کے دوران روس کے چھ علاقوں میں 112 یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا۔
یہ اطلاع روسی وزارت دفاع نے بدھ کے روز دی۔
روسی وزارت دفاع نے کہا، "27 مئی کو ماسکو کے وقت کے مطابق 21:00سے 28 مئی کی صبح 00:00 بجے تک، فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے طیاروں کی شکل کے 112 ڈرون کو تباہ کردیا۔ ان میں سے 59 برائنسک کے علاقے میں، 19 بیلگرود کے علاقے میں، 13 ٹولا علاقے میں، 10 کروسک علاقے میں، 8 اریول علاقے میں اور 3 کلوگا علاقے میں تباہ کیے گئے ہیں۔