جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ میںگولہ باری سے ہوئی تباہی ایک’المیہ‘ہے :راہل

’لوگوں نے کچھ باتیں کہیں جن کو میں قومی سطح پر اٹھاؤں گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-25
in اہم ترین
A A
راحل پونچھ میں :’فکر نہ کریں، سب کچھ معمول پر واپس آ جائے گا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

جموں//
سینئر کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پونچھ میں پاکستانی گولہ باری سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولہ باری سے کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا’’لوگوں نے مجھے دو تین چیزیں قومی سطح پر اٹھانے کو کہا ہے جو میں کروں گا‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران نامہ کے ساتھ مختصر بات کرتے ہوئے کیا۔
پونچھ میں گولہ باری سے ہوئی تباہی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ بہت بڑا المیہ ہے ، کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں، بہت بڑا نقصان ہوا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل و مشکلات کو سمجھنے کی کوشش کی‘‘۔
گاندھی نے کہا’’لوگوں نے مجھے دو تین چیزیں قومی سطح پر اٹھانے کو کہا ہے جو میں کروں گا‘‘۔
اس سے پہلے راہل گاندھی نے ہفتے کو پونچھ میں ایک اسکول کا دورہ کیا اور پاکستان کی سرحد پار گولہ باری سے متاثرہ طلبہ سے بات چیت کی۔
گاندھی نے طلبہ سے کہا کہ اس مسئلے کا جواب دینے کا ان کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ وہ واقعی محنت سے پڑھیں اور کھیلیں۔ ’’اب، آپ نے خطرہ اور ایک خوفناک صورتحال دیکھی ہے، لیکن فکر نہ کریں، سب کچھ واپس معمول پر آجائے گا۔ اس مسئلے کا جواب دینے کا آپ کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ واقعی محنت سے پڑھیں اور کھیلیں اور اسکول میں بہت سے دوست بنائیں‘‘۔
گاندھی نے پونچھ میں شہری علاقوں اور شری گرو سنگھ سبھا گردوارہ کا بھی دورہ کیا جو پاکستان کی سرحد پار گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔
لوک سبھا کے لیڈر آف اپوزیشن نے ایکس پر اپنے دورے کے بارے میں بھی پوسٹ کیا۔ اس بات کا یقین دلایا کہ وہ لوگوں کی مانگوں اور مسائل کو قومی سطح پر اٹھائیں گے۔
ایکس پر ان کاکہنا تھا’’آج میں نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جو پونچھ میں پاکستان کی بمباری میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ٹوٹے گھر، بکھری ہوئیں چیزیں، نم آنکھیں اور عزیزوں کی کھو جانے کی دردناک کہانیاں ہر گوشے میں… یہ محب وطن خاندان ہر بار جنگ کا سب سے بڑا بوجھ بہادری اور وقار کے ساتھ اٹھاتے ہیں۔ ان کی بہادری کو سلام‘‘۔
گاندھی کا مزید کہنا تھا’’میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں – میں یقینی طور پر ان کے مطالبات اور مسائل کو قومی سطح پر اٹھاؤں گا۔‘‘
بعد ازاںراہل گاندھی نے ہفتے کے روز اپنے دورہ پونچھ کے دوران سنگھ سبھا گرد وارے میں حاضری دی۔انہوں نے اس دوران پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے۵۰سالہ سابق فوجی امر جیت سنگھ کے اہلخانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
گاندھی نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔واضح رہے کہ راہل گاندھی ہفتے کی صبح پونچھ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ کے چھاترو میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

Next Post

مربوط کاوشوں سے۶تا۱۲مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے:الطاف کلو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو

مربوط کاوشوں سے۶تا۱۲مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے:الطاف کلو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.