سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں۲مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
شوپیاں پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’دہشت گردی کے خلاف ایک اہم کارروائی میں ایس او جی شوپیاں، سی آر پی ایف کی۱۷۸بٹالین اور فوج کی۳۴آر آر پر مشتمل ایک ٹیم نے ناکے پر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں۴دستی بم‘۲پستول‘۴۳رائونڈ اور دیگر مجرمانہ مواد شامل ہے ۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔