منگل کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر کہ جنوبی کشمیر کے علاقے شکر و کلیئر میں دہشت گردوں کی موجودگی ہے، سیکیورٹی فورسز نے وہاں ناکہ بندی اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کی کارروائی اس وقت جھڑپ میں تبدیل ہوگئی جب دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کا جواب دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور اس وقت تک دونوں جانب سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔