جموں//
جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے پولی علاقے میں پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ایک چرواہا جاں بحق ہوا جبکہ اس ٹرک نے۶۰بھیڑ بکریوں کے ایک ریوڑ کو بھی کچل ڈالا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ کے پولی میں پیر کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس نے ایک چرواہے کو اپنی زد میں لاکر ابدی نیند سلا دیا جبکہ اس ٹرک نے ۶۰بھیڑ بکریوں کو بھی کچل ڈالا۔
متوفی کی شناخت۳۴سالہ مظفر حسین ولد محمد روف ساکن جندرا کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص اپنا ریوڑ لے کر جموں سے چھاترا جا رہا تھا۔
ایک چرواہے نے کہا’’ہم مال لے کے یہاں سے جا رہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک آیا جس نے ریوڑ کو کچل ڈالا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہمارا ایک لڑکا بھی مارا گیا جبکہ۷۰سے۸۰بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔