سرینگر/۱۲مئی
پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند رہنے کے بعد وادی کشمیر کے تمام اسکول منگل 13 مئی 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔
تاہم شمالی اضلاع کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے گوریز سب ڈویڑن میں اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔
جی این ایتو نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر ایتو نے کہا”کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے گریز سب ڈویڑن کے سرحدی اضلاع کو چھوڑ کر تمام اسکول کل 13 مئی 2025 کو کھلیں گے“۔
اس سے قبل بھارت اور پاکستان کی افواج کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بندش کا حکم دیا گیا تھا۔