ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سرینگر/۶مئی(ویب ڈیسک)
نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کی طرف پانی کے بہاو¿ کو روکنے کے حکومت کے ارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام کہا کہ ہندوستان کے دریاو¿ں کا پانی اب ملک کے مفادات کےلئے استعمال کیا جائے گا۔
مودی نے کہا”ہندوستان کا پانی پہلے باہر جاتا تھا“۔
اے بی پی نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ اب اس کا استعمال ہندوستان کے مفادات کےلئے کیا جائے گا اور ملک کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا”بھارت کا پانی، بھارت کے حق میں بہے گا“۔
وزیر اعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف جانے والے پانی کے بہاو¿ کو روکنے کے اقدامات کر رہی ہے اور جہلم پر کشن گنگا پروجیکٹ سے پانی کے بہاو¿ کو کم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بھارت نے ۲۲ اپریل کو کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے درجنوں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ چھ دہائیوں پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
اس کے بعد سے سرکاری عہدیداروں کاکہنا ہے کہ حکومت ہندوستانیوں کے فائدے کے لئے ندی کے پانی کو استعمال کرنے کے طریقوں کی تلاش کر رہی ہے۔
عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان چھ دریاو¿ں سندھ، جہلم، چناب، راوی، بیاس اور ستلج کا پانی تقسیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں بہت سے سخت فیصلے کیے ہیں جو قومی مفاد میں تھے لیکن سیاسی عزم کے فقدان کی وجہ سے پچھلی حکومتوں نے ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔
مودی نے کہا کہ بڑے فیصلے کرنے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کے مفادات کو اولین ترجیح دیں۔ ”بدقسمتی سے کئی دہائیوں تک سوچنے کا عمل کچھ اور تھا اور ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک وقت تھا جب کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے کہا جاتا تھا کہ دنیا کیا سوچے گی۔ ووٹ بینک کی سیاست وغیرہ جیسے مختلف وجوہات کی بنا پر بڑی اصلاحات اور بڑے فیصلوں کو روک دیا گیا۔ کوئی بھی ملک اس طرح ترقی نہیں کر سکتا“۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ملک اس وقت آگے بڑھتا ہے جب فیصلے صرف ایک پیرامیٹر پر مبنی ہوتے ہیں اور وہ ہے قوم سب سے پہلے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان نے پہلے ملک کی اس پالیسی پر عمل کیا ہے اور آج ہم اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔ ”گزشتہ دس گیارہ سالوں میں حکومت نے ایک کے بعد ایک بڑے فیصلے کیے ہیں جنہیں روک دیا گیا تھا“۔
مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کام کر سکتی ہے، گزشتہ ایک دہائی میں۲۵کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے اور پوری دنیا کو وہ پیغام ملا ہے جو جمہوریت دے سکتی ہے۔
اس دوران حکمران جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے سوشل میڈیا پر سلال ڈیم کے بند سپل ویز کی ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے ’ ’انڈیا کے مفاد میں سخت فیصلے لینے کے لیے سیاسی عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے فیصلوں سے یہ ثابت کیا ہے“۔
خبر رساں ادارے اے این آئی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے گیٹ بند ہونے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح میں خاطر خوا کمی واقع ہوئی ہے۔
جموںکے ضلع ریاسی میں واقع سلال ڈیم ایک راک فل ڈیم ہے اور ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً ۲۳ کلومیٹر دور ہے۔
سلال ڈیم پروجیکٹ ایک ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ہے جس سے پیدا ہونے والی بجلی کشمیر کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی، ہماچل پردیش، چندی گڑھ اور راجستھان کو مہیا کی جاتی ہے۔
اس منصوبے سے تقریباً۶۹۰ میگاواٹ حاصل ہوتی ہے۔ یہ انڈین حکومت کے تحت کام کرنے والی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کا پروجیکٹ ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ا±ن میں دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت دریائے جہلم، چناب اور سندھ کے بیشتر پانی تک پاکستان کو رسائی دینے کا پابند ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

Next Post

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.