پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۶مئی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو پکڑنے کے دوران یہ دیکھا جانا چاہئے کہ کہیں بے گناہ لوگ اس کی لپیٹ میں نہ آئیں۔

عمرعبداللہ نے کہا”اس میں تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت ہے “۔

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

عمرعبداللہ نے کہا”حالات جو ہیں وہ ہم سب کو معلوم ہیں ان سے ہم آنکھیں بند نہیں کرسکتے ہیں، لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کہیں پہلگام حملے کے قصور واروں کو پکڑنے کے دوران بے گناہ لوگ اس کی لپیٹ میں نہ آئیں“۔

ان کا کہنا تھا”ایسا نہیں لگنا چاہئے کہ کچھ لوگوں کو پکڑنے کے لئے تمام جموں وکشمیر کے لوگوں کو پکڑنے کا کام کیا جا رہا ہے ، اس میں تھوڑا سا خبر دار رہنے کی ضرورت ہے ، ہم نے یہ بات پہنچائی ہے “۔

کولگام واقعے کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا”کولگام میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، جگہ جگہ سے پکڑ دھکڑ کی خبریں آ رہی ہیں، جموں وکشمیر خاص کر کشمیر کے لوگوں نے پہلی بار یہاں کسی حملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے “۔

مرکزی وزرات داخلہ کی طرف سے دفاعی مشقوں کے حکم کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”میں وزارت داخلہ میں کام نہیں کرتا ہوں، میں جموں وکشمیر حکومت میں کام کرتا ہوں، یہ سوال ان ہی سے پوچھا جانا چاہئے “۔

جھیل ڈل میں ایس ڈی آر ایف کی جانب سے موک ڈرل کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کا پہلگام حملے یا دفاعی مشقوں کے حکم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا”در اصل گذشتہ روز جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بات آئی تھی کہ گذشتہ دنوں سے اچانک تیز ہوائیں چلتی ہیں اور پچھلے دنوں ڈل میں دو شکارے بھی ڈوب گئے “۔

ان کا کہنا تھا”اس ضمن میں ایس ڈی آر ایف سے کہا گیا کہ وہ اپنی ٹیمیں تعینات رکھیں تاکہ آئندہ ایسے حادثے پیش نہ آئیں ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان سیکریٹری کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

Next Post

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.