جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان میں جب عوامی حکومت آئیگی تو دونوں ممالک میں امن ہوگا

ہمسایہ ملک ایک ناکام ریاست ہے ‘کشمیر مشکل وقت سے گزر رہا ہے:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-02
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان میں عوام کی حکومت نہیں آئے گی تب تک دونوں ممالک امن سے دور رہیں گے ۔
ڈاکٹر فاروق نے ساتھ ہی کہا کہ پاکستان کے لوگ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے یہاں رہنے والے پاکستانیوں کی ملک بدری کے معاملات کو انسانی ہمدردی کے زاویے سے دیکھا جانا چاہئے ۔
این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تب تک بہتر رشتے قائم نہیں ہوسکتے ہیں جب تک وہاں فوج ہے ، پاکستان کے لوگ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے ‘‘۔
این سی صدر کا کہنا تھا’’جب پاکستان میں عوامی حکومت آئے گی مجھے یقین ہے کہ تب دونوں ملکوں میں امن آئے گا‘‘۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’کشمیر ایک مشکل وقت سے گذر رہا ہے ، کچھ معلوم نہیں ہے کہ کل کیا ہوگا، دونوں ممالک لڑائی کیلئے تیار ہیں دنیا ان کو روکنے کے لئے کوشش کر رہی ہے کہ پہلگام حملے کے ملوثین کو سزا دینے کیلئے کوئی دوسرا راستہ نکالا جائے ‘‘۔
پاکستانی شہریوں کی ملک بدری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’جہاں تک اس معاملے کا تعلق ہے تو اس کو انسانی ہمدردی کے زاویے سے دیکھا جانا چاہئے ، جو یہاں گذشتہ۷۰برسوں‘۲۵برسوں سے تھے جن کے یہاں بچے تھے ، وہ پڑھتے تھے ، انہوں ہندوستان کو قبول کیا تھا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’پاکستان کو اپنے ملک کو بہتر کرنا چاہئے تھا، اگر جنگ ہوئی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں‘‘۔
کشمیری طلبا‘تاجروں کے ملک کی دوسری ریاستوں میں ہراساں کرنے کے بارے میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’اس مسئلے کو نہ صرف یہاں کی حکومت بلکہ ملک کی دوسری ریاستوں کی حکومتیں بھی دیکھ رہی ہیں، ایسے لوگ ملک میں موجود ہیں، جو ایسی چیزیں کر رہے ہیں ان کو لوگوں کو تنگ کرنے کی عادت ہے لیکن ہمیں ان سے نہیں ڈرنا چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی: ناصر اسلم وانی

Next Post

امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ

امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.