سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی۔
وانی نے کہا کہ اس حملے کے خلاف مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ لے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وانی نے کہا’’جموںکشمیر کے لوگوں نے پہلگام حملے کے خلاف یک جٹ ہو کر آواز بلند کی ہے ، جنہوں نے یہ گناہ انجام دیا ہے ان کو جلد اس کی سزا ملنی چاہئے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’مرکزی سرکار جو بھی فیصلہ لے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
عالمی یوم مزدور کے بارے میں مشیر نے کہا’’ہمیں ہر دن محنت کشوں کے مطالبوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے ہی یہ دنیا بہتر بن سکتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ مہ صرف یکم مئی کو بلکہ ہر دن محنت کشوں کو یاد کیا جانا چاہئے ۔