منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام حملہ :’فوج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے‘

مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کیلئے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی:وزیرا عظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-30
in اہم ترین
A A
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

’ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ‘ انھیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے‘
سرینگر// (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو ’مکمل آپریشنل آزادی‘ ہے۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی اور اے این آئی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد مسلح افواج کو ’کھلی آپریشنل آزادی‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کے لیے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی۔
وزیر اعظم نے یہ بیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر دیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔
مودی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔
ملک میں ’ممکنہ ردعمل‘ کے بارے میں قیاس آرائیاں موجود ہیں۔ انڈین میڈیا نے یہ خبر وزیر اعظم مودی کی مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد دی ہے۔
پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے یہ میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی مگر اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
لیکن اس میں صرف مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے مشیر کی شرکت سے واضح ہے یہ صرف سلامتی کے امور پر اور ملک کی دفاعی تیاریوں پر بات چیت کے لیے بلائی گئی تھی۔
فوج کے سربراہوں سے یہ میٹنگ بدھ کی صبح قومی سلامتی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے مکمل اجلاس سے ایک روز پہلے ہوئی ہے۔ یہ خبر بھی ہے کہ کل صبح وزیر خزانہ کی سربراہی میں اقتصادی امور کے اہلکاروں کی میٹنگ بھی ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے پہلگام حملے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا وہ ’پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو زمین کے آخری کونے تک تلاش کریں گے اور انھیں ایسی سزائیں دی جائی گی جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘
سکیورٹی کی اس اعلی اختیاراتی میٹنگ کے بعد آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی وزیر اعطم سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس حملے کے لیے پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انڈیا نے ابتدائی قدم کے طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے اور پاکستان سے اپنا سفارتی عملہ محدود کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ انڈیا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا بند کر دیا گیا اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں سے ملک سے چلے جانے کے لیے گہا تھا جس کی آخری تاریخ آج تھی۔
پاکستان نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ اسی طرح کے اقدامات کیے تھے اور اعلان کیا تھا کہ وہ شملہ معاہدے سے نکل رہا ہے۔
آج کے اجلاس میںمودی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم متحد ہے اور انھیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے پیغام میں ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کو تقویت ملی ہے جنہوں نے فروری۲۰۱۹ میں پلوامہ حملے کے بعد سے اس طرح کے بدترین واقعے میں ۲۶؍ افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
اس کے بعد بھارت نے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ان کیمپوں کو کالعدم دہشت گرد گروپ جیش محمد پاک فوج کی مدد سے چلا رہا تھا۔
چھ سال گزرنے کے بعد یہ ایک اور معروف کالعدم پاکستانی دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ ہے جو اس حملے سے جڑا ہوا ہے۔ ایک پراکسی مزاحمتی محاذ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دریں اثنا، سکیورٹی ایجنسیوں نے بھی کہا ہے کہ دستیاب شواہد ایک بار پھر پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ امریکہ، روس، چین، جاپان اور کچھ یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو اس مواد کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
حکومت پہلے ہی پاکستان پر سفارتی پابندیوں کا سلسلہ شروع کر چکی ہے۔
ردعمل کے پہلے مرحلے میں دہلی نے پاکستانی ہندوؤں اور طویل مدتی قیام کی منظوری رکھنے والوں کو چھوڑ کر پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کردیے۔ حکومت نے میڈیکل ویزے بھی منسوخ کر دیے تھے۔
پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے تمام نوٹیفائیڈ ویزوں کی میعاد اتوار ۲۷؍ اپریل کو ختم ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی سرحدی گزرگاہوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں جن میں اٹاری واہگہ چیک پوائنٹ بھی شامل ہے۔
جمعرات کو جب پہلی بار منسوخی کا حکم جاری کیا گیا تھا، تب سے تقریبا ًایک ہزار پاکستانی شہری ہندوستان چھوڑ چکے ہیں، وزیر داخلہ امیت شاہ نے ذاتی طور پر چیف منسٹروں سے اس حکم کو نافذ کرنے کے لئے کہا ہے۔
پاکستان پر مزید سفارتی پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو بھی معطل کر دیا، جو پانی کی تقسیم کا ایک اہم معاہدہ ہے جو پاکستان کو اس کی سپلائی کا تقریبا ً۸۵ فیصد فراہم کرتا ہے۔
سنہ ۱۹۶۰ میں دستخط کیے گئے آئی ڈبلیو ٹی معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور اسے ’جنگی کارروائی‘ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اسلام آباد نے بھی ہندوستانی شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیے ہیں اور سیکڑوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔
پاکستان نے ویزے منسوخ کر دیے اور شملہ معاہدے جیسے دیگر دو طرفہ معاہدوں کو بھی روک دیا۔اس کے بعد سے ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا آج ایک اور اجلاس طلب

Next Post

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی: زیر زمین بینکروں کی صفائی، فصلوں کی کٹائی اور ذخیرہ کاری میں تیزی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے درمیان سرحدی لوگ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی: زیر زمین بینکروں کی صفائی، فصلوں کی کٹائی اور ذخیرہ کاری میں تیزی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.