جموں//
کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری سید نصیر حسین کی قیادت میں کانگریس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے جمعہ کو یہاں جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔
اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری جی اے میر اور جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ کے ہمراہ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی۔
ایک سینئر رہنما نے کہا’’بات چیت میںانڈیا بلاک اور جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں مشترکہ کوششوں اور خطے میں معاصر چیلنجوں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا‘‘۔
کانگریس عمر عبداللہ کی حکومت میں اتحادی شراکت دار ہے۔