سرینگر/۱۸اپریل
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلن پربھات نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط بنا رہی ہے اور سائبر مجرموں سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وسطی کشمیر میں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی پربھات نے کہا کہ ہم مرکز اور وزارت داخلہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں ہر طرح کی مدد فراہم کی۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے پرعزم ہے۔
پاس آو¿ٹ ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا”آپ ملک کی بہترین پولیس فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔ میں آپ میں نظم و ضبط اور عزم دیکھتا ہوں اور آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں“۔