نئی دہلی// سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ وقف ترمیمی قانون لشکر کی لوٹ مار کے بے لگام لائسنس پر ایک سرجیکل اسٹرائیک ہے ۔
مسٹر نقوی نے آج یہاں وقف سے متعلق صحافیوں کے ذریعے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘لشکر کو پہنچنے والی چوٹ پر نکلنے والی چیخیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وقف کے نظام کی دال کالی ہی نہیں بلکہ میں پوری دال ہی کالی ہوگئی تھی۔ اس گندگی کو صاف کرنا ملک اور مذہب کے مفاد میں ہے ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ وقف اصلاحات سے متعلق قانون عقیدے کے تحفظ اور نظام کی اصلاح سے متعلق ہے ، یہ قانون کسی مذہب کا نہیں بلکہ ملک کا ہے ، اس سے کسی مذہب یا کسی مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچتا ہے ۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ خوف اور انتشار سیدھے سادے لوگوں کے کندھوں پر بندوق اور فرقہ پرستی کی سازش کا صندوق لیے گھوم رہے ہیں۔ ایسے انتشار کے گٹر میں اعتماد کا شٹر لگاکر کر سازشی سنڈیکیٹ کے فرقہ وارانہ انفیکشن کا صفایا کرنا ہو گا۔
مسٹر نقوی نے کہا ‘‘وقف اصلاحات ایکٹ لوٹ کی دنیا میں قانون کا ڈھول بجائے گا، وقف نظام کی الجھنوں، تضادات اور تنازعات کو دور کرے گا اور اصلاحات اور بااختیار بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔’’
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وقف ترمیم پر بحث کے دوران پارلیمنٹ میں جو لوگ دلائل اور حقائق کی کمی کے ساتھ ایوان کو گمراہ کر رہے تھے ، وہ سڑکوں پر غنڈوں جیسا سلوک کر رہے تھے ، وہ آئینی اصلاحات پر وار کر رہے ہیں۔