منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندواڑہ سڑک حادثے میں دو طالبات ہلاک‘ ۲۲ زخمی

حادثے پر وزیر اعلیٰ کا گہرے رنج و غم کا اظہار‘امداد کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-13
in اہم ترین
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں دو طالبات ہلاک‘ ۲۲ زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

ہندواڑہ//
ہندواڑہ بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے جبکہ ہفتہ کے روز ایک اور زخمی طالبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور ۲۲ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے ودھ پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک بس جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام کے طلبا سوار تھے ،ایکسکرشن کے لئے پہلگام جا رہی تھی، کہ سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ۲۵دیگر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ منتقل کیا گیا جہاں۲طالبات جانبر نہ ہو سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو سری نگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔حادثے میں جاں بحق ہوئی طالبات کی شناخت میمونہ اور تبسم ساکنان کلاروس لولاب کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح ہندواڑہ میں ودھ پورہ کے مقام پر پکنگ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد طالبات زخمی ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے حادثے پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج ( جی ڈی سی ) سوگام کے دو طلباء کی موت واقع ہو گئی ۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ اس بدقسمت واقعے میں دو نوجوانوں ، ذہین طلباء کی جان چلی گئی جو ہم سب کیلئے ایک المیہ ہے غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کرتا ہوں ۔ ہم صورتحال پر قریبی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام ضروری امداد کو یقینی بنا رہے ہیں ‘‘۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور وزیر جاوید احمد ڈار زخمی طلباء کے علاج کی نگرانی کیلئے ہندواڑہ ہسپتال گئے ۔
مشیر اور وزیر نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ساتھ بات چیت کی جس میں ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ مریضوں کی بازیابی کی معیاری نگہداشت اور قریبی نگرانی کو یقینی بنائیں ۔
اس سے قبل مشیر وانی نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کا بھی دورہ کیا جہاں کچھ زخمی طلباء کو خصوصی علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا ۔
انہوں نے طبی انتظامات کا جائزہ لیا ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد سے بات کی اور بلا تعطل اور موثر طبی امداد کی ضرورت پر زور دیا ۔
اس کے بعد وزیر اور مشیر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے طلباء کے اہلِ خانہ کیلئے ایک/ایک لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے طلباء کیلئے ۲۵/۲۵ ہزار روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔
دریں اثنا کپواڑہ کی ڈپٹی کمشنر آیشی سوڈان نے جی ایم سی ہندواڑہ کا دورہ کیا اور وودھ پورہ میں المناک بس حادثے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زخمی طلباء اور ہسپتال کے عملے سے بات چیت کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی سی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کیلئے بہترین ممکنہ طبی دیکھ بھال اور مدد کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا’’مقدمہ درج کیا جائے گا اور پولیس جانچ کی جائے گی‘‘۔
جی ایم سی ہندواڑہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ‘ ڈاکٹر اعجاز نے تصدیق کی کہ زیادہ تر زخمی طلباء کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید زخمی دو طالب علموں کو جدید علاج کیلئے سرینگر ریفر کیا گیا ہے جبکہ باقیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ طبی دیکھ بھال کا اچھا جواب دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ہم زخمیوں کے علاج اور مدد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان کی حالت کافی حد تک مستحکم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج صبح ووڈھ پورہ ہندواڑہ میں ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب پکنک کے لئے کالج کے طلباء کو لے جانے والی ایک بس الٹ گئی ، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک اور ۲۲ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیوٹن کی امریکا کے خصوصی مندوب سے ملاقات

Next Post

سنیل شرما اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ناکام ہوئے ہیں:صادق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق

سنیل شرما اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ناکام ہوئے ہیں:صادق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.