جموں/۱۱ اپریل
شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے جمعہ کے روز کشتواڑ میں ایک دہشت گرد کو مار گرانے میں تیزی سے کی گئی کارروائی کے لئے فوجیوں کی ستائش کی اور خطے کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کے لئے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اودھم پور ضلع میں کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
ناردرن کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا”ناردرن کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے کشتواڑ میں جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کے لیے وائٹ نائٹ کور کی فوری کارروائی اور درست طریقے سے عمل درآمد کی تعریف کی ہے“۔
لیفٹیننٹ جنرل کمار نے کہا کہ ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
وائٹ نائٹ کور کے مطابق یہ تصادم ضلع کشتواڑ کے چترو جنگلاتی علاقے میں فوج اور پولیس کے مشترکہ سرچ اینڈ ڈیسٹرائی آپریشن کے دوران ہوا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا”دہشت گرد مو¿ثر طریقے سے ملوث تھے، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وائٹ نائٹ کور یا 16ویں کور نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اب تک ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ہے“۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اودھم پور ضلع کے جوفر مارتا جنگلاتی علاقے میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔
سراغ رساں کتوں اور فضائی نگرانی سے لیس متعدد سکیورٹی ٹیمیں پورے جنگلاتی علاقے میں تلاشی لے رہی ہیں تاکہ تین دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وہاں چھپے ہوئے ہیں۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز گزشتہ 19 دنوں سے ان پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، جس کے دوران پانچ انکاو¿نٹر ہوئے ہیں – تین کٹھوعہ میں ، ایک اودھم پور میں اور ایک کشتواڑ ضلع میں۔
27 مارچ کو ایک انکاو¿نٹر میں دو دہشت گرد اور چار پولیس اہلکار مارے گئے تھے جبکہ ایک ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور لوگوں کی تلاشی اور گاڑیوں کی جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)