نئی دہلی ،//بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی حکومت سے وقف ترمیمی قانون پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق محترمہ مایاوتی نے کہا، ‘‘ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کا التزام بادی النظر میں غیر منصفانہ لگتا ہے ، جس کی وجہ سے مسلم فرقے میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے ۔’’
بی ایس پی سربراہ نے کہا ‘‘بہتر ہوگا کہ مرکزی حکومت وقف ایکٹ کو فی الحال معطل کرکے اس پر دوبارہ غور کرے ۔’’انھوں نے کہاکہ ، ‘‘ یہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان تمام معاملات پر توجہ دے ۔’’
وقف ترمیمی بل کو حال ہی میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے پاس کیا تھااور پھر صدرجمہوریہ کی منظوری کے بعد یہ قانون بن گیا۔
حکومت ہند نے منگل کو کہا کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2025 منگل یعنی 8 اپریل سے نافذ ہو گیا ہے ۔